___♥︎صـالحـہ♥︎___
669 views
*سرکار ﷺ کا دربار نہیں دیکھ رہے کیا؟* *دربار میں دو یار نہیں دیکھ رہے کیا؟* *تم دنیا کے معیار تو سب دیکھ رہے ہو* *اللّٰه کا معیار نہیں دیکھ رہے کیا؟* *کہتے ہو کہ قرآں میں ابوبکر کہاں ہے* *تم آیت فی الغار نہیں دیکھ رہے کیا؟* *دلہا بنے آئے ہیں ابوبکر کے گھر میں* *کونین کے سردار ﷺ نہیں دیکھ رہے کیا؟* *صدیق امامت پہ ہیں اور مقتدیوں میں* *تم حیدر قرار نہیں دیکھ رہے کیا؟* *ہر گھر نہیں اللّٰه کا گھر ہوتا میرے دوست* *تم مسجد ضرار نہیں دیکھ رہے کیا؟* *تحسین ابھی حق کے طرف دار بہت ہیں* *یہ مجمع بیدار نہیں دیکھ رہے کیا؟* #📗حدیث کی باتیں📜 #🕌سیرت النبیﷺ📓