Beiman
514 views
1 days ago
#Deen ki Baten #💖💖islamic post💖💖 #अल्लाहु अकबर #💚__الحمدللہ.. *🎍﷽ 🎍* ┯━══◑━═━┉─○─┉━◐══┯ *●•۔ شب براءت کی حقیقت •●* *◐ پارٹ - 11 ◐* ╥────────────────────❥ *❂_ منکرات و بدعات _❂* ▦══────────────══▦ *❂ _(۲) حلوے کی رسم:- بعض لوگ حلوا پکانے کو ضروری سمجھتے ہیں، اس کے بغیر ان کی شب براءت ہی نہیں ہوتی, یہ بالکل بے اصل اور غلط رسم ہے۔ بعض یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جب ( احد میں) دندان مبارک شہید ہوا تو حلوا نوش فرمایا۔ کوئی کہتا ہے کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اس دن شہید ہوئے تھے, ان کی فاتحہ ہے ۔ یہ بالکل موضوع اور غلط قصہ ہے, اس کا اعتقاد رکھنا بالکل جائز نہیں ۔ بلکہ عقلاً بھی ممکن نہیں اس لئے کہ احد کا واقعہ شوال میں پیش آیا نہ کہ شعبان میں _,"* *❂ "_ (۳) مردوں کا گھر میں آنے کا عقیدہ:- بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ شب براءت میں مردوں کی روحیں گھروں میں آتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ ہمارے لئے کچھ پکا ہے یا نہیں۔ یہ بالکل بے اصل ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ۔ بعض یہ سمجھتے ہیں کہ شب براءت سے پہلے کوئی مرتا ہے تو جب تک شب براءت میں اس کا فاتحہ نہ ہو وہ مردوں میں شامل نہیں ہوتا ( یعنی اس کی روہ بھٹکتی رہتی ہے) ۔ یہ بھی لغو اور احادیث صحیحہ کے خلاف ہے۔* *❂_ (۴) بعض لوگ اس موقعہ پر برتنوں کا بدلنا، گھروں کو رنگ و روغن کرنا کار ثواب سمجھتے ہیں۔ (بعض جگہ پر خاص عبادت کا انتظام کیا جاتا ہے، کھانے پکائے جاتے ہیں، دعوت اڑائی جاتی ہیں، مسجدوں میں بھی رات بھر کھانے پکانے کا دور چلتا ہے، شور شرابا کیا جاتا ہے اور جو لوگ عبادت کرنے آتے ہیں ان کو اس سے پریشانی ہوتی ہے اور نہ ہی مسجد کے آداب کا لحاظ کیا جاتا ہے, یہ بھی ایک عام رواج بنتا جا رہا ہے، اس رات میں ان اعمال کا کوئی ذکر ہی نہیں بلکہ عبادت تو بغیر کسی التزام کے بھی کی جاسکتی ہے)* *_ 📝_ شب براءت کی حقیقت :- حضرت مولانا فضل الرحمٰن اعظمی _,"* ╨─────────────────────❥