یقین جانئیے! اگر آپ کی زندگی میں کوئی ایک بھی ایسا انسان ہے جو روز بنا کسی مقصد کے فون کرے، بس حال پوچھے، گپ شپ کرے، اور آپ کی آواز سن کر ہنس دے — تو آپ دنیا کے خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں۔
آج کے اس خود غرض، مصروف اور مفاد پرست دور میں جہاں فون صرف ضرورت، کام یا شکایت کے لیے بجتے ہیں… وہاں کسی کا "بغیر وجہ" فون آ جانا، خود ایک نعمت ہے۔
یہ "بے وجہ" رابطہ، دراصل بے حد محبت کی علامت ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ کوئی ہے، جو آپ کی موجودگی سے، آپ کی باتوں سے، آپ کی خاموشی سے جُڑا ہوا ہے۔
کوئی ہے، جو "کیسے ہو؟" کہہ کر آپ کی تھکن بانٹ لیتا ہے…
کوئی ہے، جسے آپ کے "ٹھیک ہوں" میں بھی کچھ کم لگتا ہے، اور وہ مزید پوچھتا ہے: "سچ بتاؤ، دل سے کیسے ہو؟"
ایسے لوگ زندگی میں کم آتے ہیں، اکثر چھوٹے ہوتے جاتے ہیں… اور جب چلے جائیں تو ایک سناٹا چھوڑ جاتے ہیں۔
لہٰذا، اگر آپ کے پاس ایسا کوئی انسان ہے…
تو اس کی قدر کیجئے…
اس کا شکریہ ادا کیجئے…
اور سب سے بڑھ کر، اسے کبھی احساسِ فالتو مت دیجئے۔
کیونکہ کچھ لوگ بظاہر "بے مقصد" فون کرتے ہیں…
لیکن وہی لوگ، زندگی کا سب سے خوبصورت مقصد ہوتے ہیں۔
#😞یک طرفہ محبت💖 #🤗دلچسپ حقیقت #😔محبت روگ ہے جاناں 💓 #📝میرے خیالات