یہ دنیا عجب امتحان گاہ ہے۔۔ یہاں انسان جتنا چاہے، جتنی بھی کوشش کرلے، ہر خواہش پوری ہونا ممکن نہیں۔ کبھی دل چاہتا ہے کہ سب کچھ ہماری مرضی کے مطابق ہو، مگر پھر اللہ ہمیں روک لیتا ہے، دنیا میں گم ہونے سے، خواہشوں کے بوجھ تلے دب جانے سے۔ وہ ہمیں اُس راستے سے موڑ دیتا ہے جس پر چل کر ہم خود کو کھو بیٹھتے۔ یہ روکنا، یہ محروم کرنا دراصل اس کا غضب نہیں، اس کی رحمت ہوتی ہے۔ انسان جس چیز کو اپنی خوشی سمجھ رہا ہوتا ہے، وہی چیز اکثر اس کے لیے زہر بن جاتی ہے۔ اللہ وہ نعمت ہم سے چھین لیتا ہے جس کے پیچھے ہماری ہلاکت چھپی ہوتی ہے، اور ہمیں ایسی جگہ لاکھڑا کرتا ہے جہاں صرف وہی ہوتا ہے جو ہمارے لیے بہتر ہو اسی کو شفا کہتے ہیں۔ کہ اللہ ہمیں اپنی طرف کھینچ لیتا ہے، ہمیں اپنے سائے میں لے لیتا ہے، اور پھر زندگی کے سب سے مشکل مرحلے بھی اس کے قرب کی وجہ سے آسان ہو جاتے ہیں۔ اللہ کافی ہے۔ وہی سب کے لیے، اور وہ کسی کو بھی بے سہارا نہیں چھوڑتا_____!!!✨
#♡ω♡