بلحاظِ حروف تہجی اعضائے بدن کے نام:
منقول ہے کہ ایک روز عبد الملک بن مروان اپنے خواص اور قصہ گو افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا تھاکہ اُس نے کہا: تم میں سے کون ہے جو حروف تہجی کی ترتیب سے بدن کے حصوں کے نام بتائے؟حضرت سیِّدُناسوید بن غفلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے امیر المؤمنین !میں بتاؤں گا۔عبد الملک نے کہا: بتاؤ۔ حضرت سیِّدُناسُوَیْدبن غَفَلہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےفرمایا:
اَنْفٌ (ناک) بَطْنٌ (پیٹ) تَرْقُوَۃٌ (ہنسلی کی ہڈی) ثَغْرٌ (اگلے دانت)
جُمْجُمَۃٌ (کھوپڑی)
حَلْقٌ (حلق) خَدٌّ (رخسار) دِمَاغٌ (دماغ) ذَکَرٌ (آلَۂ تناسل)
رَقَبَۃٌ (گردن) زَنْدٌ (ہاتھ کاگٹا) سَاقٌ (پنڈلی) شَفَۃٌ (ہونٹ) صَدْرٌ (سینہ) ضِلْعٌ (پسلی) طِحَالٌ (تلی) ظَہْرٌ (پیٹھ) عَیْنٌ (آنکھ) غَبَبٌ (آدمی کے گلے کے نیچے لٹکا ہواگوشت) فَمٌ (منہ) قَفَا (گدی) کَفٌّ (ہتھیلی) لِسَانٌ (زبان) مَنْخَرٌ (نتھنا) نُغْنُغٌ (حلق میں بڑھاہواگوشت)
ھَامَۃٌ (کھوپڑی) وَجْہٌ (چہرہ) یَدٌ (ہاتھ)
۔عبدالملک کےاصحاب میں سےایک شخص کھڑاہوا اوراُس نے کہا: میں ایک ایک حرف تہجی سے دو دو بدن کے حصوں کے نام بتاؤں گا۔عبدالملک یہ سن کر ہنسا اورحضرت سیِّدُنا سویدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےکہا: کیا تم نے یہ سنا؟ آپ نے فرمایا: میں تین تین نام بتاؤں گا ۔عبد الملک نےکہا: بتاؤاورتمہاری جوخواہش ہوگی وہ پوری کی جائےگی۔
فرمایا: اَنْفٌ (ناک) اَسْنَانٌ (دانت) اُذُنٌ (کان) بَطْنٌ (پیٹ) بِنْصَرٌ (چھوٹی انگلی) بِزَّۃٌ (جسمانی ساخت) تَرْقُوَۃٌ (ہنسلی کی ہڈی) تُمْرَۃٌ (حشفہ) تِیْنَۃٌ (بچےکاتالو) ثَغْرٌ (اگلےدانت) ثَنَایَا (سامنےکےدودانت) ثَدْیٌ (پستان) جُمْجُمَۃٌ (کھوپڑی) جَنْبٌ (پہلو) جَبْہَۃٌ (پیشانی) حَلْقٌ (حلق) حَنَکٌ (تالو) حَاجِبٌ (ابرو) خَدٌّ (رخسار) خِنْصَرٌ (چھوٹی انگلی) خَاصِرَۃٌ (کوکھ) دُبُرٌ (سرین) دِمَاغٌ (دماغ) دَرَادِیْرٌ (مسوڑھے) ذَقَنٌ (ٹھوڑی) ذَکَرٌ (آلَۂ تناسل) ذِرَاعٌ (بازو) رَقَبَۃٌ (گردن) رَأْسٌ (سر) رَکْبَۃٌ (گھٹنا) زَنْدٌ (ہاتھ کاگٹا) زَرْدَمَۃٌ (گلا) زُبٌّ (ذَکَر) ۔یہ سن کرعبْدُالملک اتناہنساکہ ہنستے ہوئے چت لیٹ گیا۔حضرت سیِّدُناسوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےسِلسلۂ کلام جاری رکھتےہوئےفرمایا: سَاقٌ (پنڈلی) سُرَّۃٌ (ناف) سُبَابَۃٌ (شہادت کی انگلی) شَفَۃٌ (ہونٹ) شَفْرٌ (پلک کی جڑ) شَارِبٌ (مونچھ) صَدْرٌ (سینہ) صُدْغٌ (کنپٹی) صَلْعَۃٌ (سرکی کھال) ضِلْعٌ (پسلی) ضَفِیْرَۃٌ (چوٹی) ضِرْسٌ (داڑھ) طِحَالٌ (تلی) طُرَّۃٌ (گیسو) طَرَفٌ (بدن کاایک حصہ) ظَہْرٌ (پیٹھ) ظُفْرٌ (ناخن) ظَلْمٌ (چمکداردانت) عَیْنٌ (آنکھ) عُنُقٌ (گردن) عَاتِقٌ (مونڈھا) غَبَبٌ (آدمی کےگلےکےنیچےلٹکاہواگوشت) غَلْصَمَۃٌ (گلا) غُنَّۃٌ (ناک) فَمٌ (منہ) فَکٌّ (جبڑا) فُؤَادٌ (قلب) قَلْبٌ (دل) قَفَا (گدی) قَدَمٌ (قدم) کَفٌّ (ہتھیلی) کَتِفٌ (کاندھا) کَعْبٌ (ٹخنہ) لِسَانٌ (زبان) لِحْیَۃٌ (داڑھی) لَوْحٌ (بدن کی چوڑی ہڈی) مَنْخَرٌ (نتھنا) مِرْفَقٌ (کہنی) مَنْکِبْ (مونڈھا) نُغْنُغٌ (حلق میں بڑھا ہواگوشت) نَابٌ (نوکیلادانت) نَنٌّ (کمزوربال) ھَامَۃٌ (کھوپڑی) ہَیْئَۃٌ (صورت) ہَیْفٌ (پتلی کمر) وَجْہٌ (چہرہ) وَجْنَۃٌ (گال) وَرْکٌ (ران کے اوپر کا حصہ) یَمِیْنٌ (داہنا ہاتھ) یَسَارٌ (بایاں ہاتھ) یَافُوْخٌ (تالو) ۔عبْدُالملک یہ سن کرہنسا اورکہا: بخدا!اس سے زیادہ بیان نہیں ہوسکتا انہیں دیدو جویہ چاہتے ہیں ۔ پھر عبْدُالملک نے انہیں اِنعام واِکرام سے نوازا اور ان کے ساتھ خوب احسان کیا۔
دین و دنیا کی انوکھی باتیں
#👳♂️روحانی رہنما💞 #📗حدیث کی باتیں📜 #🕌سیرت النبیﷺ📓