ShareChat
click to see wallet page
🌹🌹 "دُرود شریف کی کثرت، سورہ کہف کی تلاوت" 🌹🌹 اے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جان، ہمارا مال، ہماری اولادیں، ہمارے والدین، ہمارے خاندان آپ پر قربان۔۔۔ اللہ تعالی کی بے شمار رحمتیں اور سلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر۔۔۔ وہ جن کو دین کی خاطر بہت ستایا گیا۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔ وہ جنہوں نے یتیمی میں پرورش پائی۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کو پتھروں سے لہو لہان کیا گیا۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کو طرح طرح کی ایزائیں دی گئیں۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جو تین سال تک ایک گھاٹی میں محصور رہے۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کو پکڑنے، جلا وطن کرنے اور شہید کرنے کی سازشیں ہوئی۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کو چھ میل تک پتھر مارتے ہوئے دوڑایا گیا اور ان کا خون ان کے جوتوں تک میں جم گیا۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کو اپنے گھر اور محبوب شہر سے ہجرت پر مجبور کیا گیا۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جنہوں نے اللہ تعالی کے راستے میں جہاد کیا اور 27 جنگوں میں نکلے۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جو جہاد میں زخمی ہوئے اور لوہے کی کڑیاں سر مبارک میں اتر گئیں۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کا دانت مبارک جہاد میں شہید ہوا۔۔۔ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔۔۔ وہ جنہوں نے اپنی امت کو قیامت تک جہاد میں لگے رہنے کا حکم فرمایا۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جنہوں نے جہاد میں اپنے شہید محبوب چچا کے ٹکڑے دیکھے۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جن کو مشرکوں کے دوست منافقین نے بار بار ستایا۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جنہوں نے جہاد میں بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھے۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جنہوں نے غزوہ ہند کی بشارت دی۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جو امت کو جمعہ شریف جیسی نعمت دلوا گئے۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ وہ جنہوں نے جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کا حکم فرمایا تاکہ ان کی امت رحمت پائے۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔ یا اللہ ہمارے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری امت کی طرف سے جزائے خیر عطا فرما۔۔۔ ان تک ہمارا سلام پہنچا۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔ اللہ تعالی ہمیں اور آپ سب کو درود شریف کا ذوق نصیب فرمائے۔۔۔ حضرت اقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت نصیب فرمائے۔۔۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔ #🌻🕌🤲 दुरुद शरीफ की फजीलत🤲🕌🌻 #durood un pr salam un pr #shab e jumu'ah durood shareef #💖💖islamic post💖💖

More like this