ShareChat
click to see wallet page
"قرآن کریم کا تعارف اور ہماری ذمہداری" (مفتی محمد نجیب قاسمی سنبھلی) #سلسلہ پوسٹ 1 قرآن کیا ہے ؟ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے، جو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والے انس و جن کی رہنمائی کے لیے آخری نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعہ نازل فرمایا۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، مخلوق نہیں... قرآن کریم لوح محفوظ میں ہمیشہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے جو فیصلے ملا اعلیٰ یعنی آسمانوں کے اوپر تحریر ہیں، وہ کسی بھی تبدیلی سے محفوظ ہونے کے ساتھ شیاطین کے شر سے بھی محفوظ ہیں، اس لیے اس کو لوح محفوظ کہا جاتا ہے۔ اس کی شکل وصورت و حجم کیا ہے؟ ہم نہیں جانتے، مگر قرآن وحدیث کی روشنی میں ہم اس پر ایمان لاتے ہیں۔ قرآن "قرا" کا مصدر ہے جس کے معنی ہیں : پڑھی جانے والی کتاب۔ واقعی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے۔ جس کے بغیر سمجھے بھی لاکھوں لوگ ہر وقت تلاوت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہوں پر اپنے پاک کلام کے لیے قرآن کا لفظ استعمال کیا ہے: " الله لقر آن کریم (الواقعہ : ۷۷) اسی طرح فرمایا: بل هو قرآن مجید (البروج : ۲۱) قرآن کریم عربی زبان میں نازل کیا گیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ہم نے اس کو ایسا قرآن بنا کر اُتارا ہے جو عربی زبان میں ہے، تاکہ تم سمجھ سکو۔ “ (یوسف : ۲) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے، مگر اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہی اس کتاب سے فائدہ اُٹھاتے ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: سورۃ البقرۃ آیت : ۲۔۔ ذٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۖ فِيْهِ ۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ (2) یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں، پرہیز گاروں کے لیے ہدایت ہے۔ اور سورۂ آل عمران آیت : ۱۳۸ هٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَّمَوْعِظَـةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ (138) یہ لوگوں کے واسطے بیان ہے اور ڈرنے والوں کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے۔ جاری ہے۔۔۔۔ #अल्लाहु अकबर #خلاصۃ دین کورس #Rehan. قران قی باتے #💖💖islamic post💖💖 #Deen ki Baten

More like this