ShareChat
click to see wallet page
#💖💖islamic post💖💖 #خلاصۃ دین کورس #Deen ki Baten #अल्लाहु अकबर #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو⁦❣️⁩☝️⁩ ......."" پردہ کیوں ضروری ہے"" ؟۔۔۔۔۔۔۔ سلسلہ پوسٹ 17 """قرآن کی نصیحت""" روکھے پن سے بات کرنا۔۔۔ جو عورت روکھے پن سے غیر مرد سے بات کرے گی۔۔۔ اس مرد کو جرات ہی نہیں ہوگی کہ وہ ایک بات سے دوسری بات کہہ سکے۔۔۔ اور اگر بات کرتے ہوئے ساری دنیا کی شیرنی زبان میں سمٹ ائے گی اور پیار محبت کے انداز میں نرم باتیں کی جائے گی: فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ - ( الاحزاب : ۳۲) قرآن مجید نے فیصلہ دے دیا کہ ایسا نہ ہو کہ طمع کرے وہ بندہ جس کے دل میں مرض ہے۔۔۔دلوں میں شہوت اور مرض تو مردوں کے ہوتا ہی ہے۔۔۔ ذرا کسی نے نرم بات کی۔۔۔ آواز پسند اگئی۔۔۔ لہجہ پسند آ گیا۔۔۔ کچھ اور نہیں تو مرد کے ذہن میں اتنا ہی خیال آ گیا کہ یہ عورت خود بات کرنے کا موقع دے رہی ہے۔۔۔ تو مرد خود آگے قدم بڑھائے گا اس لیے کہ اس کو تو موقع کی تلاش ہوتی ہے۔۔۔ میں نے تو پہلے عرض کیا کہ سب کے سب مرد موقع پرست Opportunisth ہوتے ہیں۔۔۔ الا ماشاء اللہ، اللہ جس کی حفاظت کرے۔۔۔ جس کے دل میں اولیاء کا نور ہو۔۔۔ بس وہ ہے کہ جو اس فتنے سے بچتا ہے۔۔۔ ورنہ اس معاملے میں سب کے سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں۔۔۔ شریعت نے کہا جب بات کرنے کا موقع ملے تو آپ بات ہی ذرا روکھے انداز سے کیجیے۔۔۔ کئی مرتبہ بچیوں کے ذہن میں یہ بات آتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے بات کرتی ہیں کہ پس میں تو ذرا فون پہ بات کر لیتی ہوں میں نے تو کبھی اُسے دیکھا بھی نہیں۔۔۔ یہ بہت بڑا شیطان کا پھندہ ہے جب آپ کسی سے بات کرنے پر آمادہ ہو تو پھر اگلے کام سب آسان ہو جائیں گے۔۔۔ دیکھیے! پورے انبیاء علیہ السلام میں سے کسی نے یہ دعا نہیں مانگی کہ اللہ میں آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔ رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرُ إِلَيْكَ (الاعراف: ۱۴۳) اللہ میں آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔ ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ صرف موسی علیہ السلام ایسے ہیں کہ جن کے بارے میں قران پاک میں یہ فرمایا کہ اے اللہ! میں اپ کا دیدار کرنا چاہتا ہوں۔۔ مفسرین نے اس کی وجہ لکھی ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کلیم اللہ تھے۔۔۔ ان کو اللہ تعالی سے ہم کلامی کا موقع ملتا تھا۔۔۔ یہ دستور ہے کہ جب کسی کو ہم کلامی کا موقع ملے گا تو اگلا قدم ہوگا کہ ایک دوسرے کو دیکھنے کو دل کرے گا۔۔۔ قرآن مجید سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ اگر آپ نے فون پر بات کرنے کی کسی کو اجازت دے دی تو اگلا قدم پھر ملاقات کا ہوگا۔۔۔ جب ملاقات ہوتی ہے تو پھر حجابات سب کے سب ہٹ جایا کرتے ہیں۔۔۔ "تُو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا، دونوں انسان ہیں تو کیوں اتنا حجابوں میں ملیں"۔۔۔ پھر سب حجاب اتر جاتے ہیں اور انسان کو احساس ہی نہیں ہوتا۔۔۔ پتہ تب چلتا ہے، جب گناہ ہو چکا ہوتا ہے۔۔۔ اس لیے اس کو ابتدا سے ہی رو کیے۔۔۔ یہ ذہن میں سوچنا کہ فلاں کی شکل ایسی ہے۔۔۔ فلاں کی Personality میں بڑی Grace ہے۔۔۔ انتہائی بیوقوفی کی بات ہے۔۔۔ اس لیے کہ جب اللہ تعالی نے انسان کے مقدر میں یہ چیز لکھ دی کہ اس نے جوان ہونا ہے۔۔۔ پھر اس کی شادی ہونی ہے۔۔۔ تو انسان اپنے وقت کا انتظار کرے۔۔۔ ہر چیز اپنے وقت پر اچھی لگتی ہے۔۔۔ جو انسان وقت سے پہلے گناہوں کے ذریعے اپنی ضرورتیں پوری کرنے لگتا ہے تو پھر اس کی زندگی کے اندر پریشانیاں آتی ہیں۔۔۔ کوئی بندہ آپ ایسا نہیں دکھا سکتیں کہ دنیا کے اندر جس نے زنا والے گناہ کو اپنایا ہو اور خوشیوں بھری زندگی گزاری ہو۔۔۔ بلکہ یہ اگر کسی سے بات کرنے بھی لگتی ہیں تو ہزار خطرے۔۔۔ بہن سے چھپاؤ، ابو سے چھپاؤ، کسی کو پتہ نہ چلنے پائے۔۔۔ ایک گناہ کیا کیا ہر وقت کی مصیبت خرید لی۔۔۔ اب اس گناہ کو چھپانے کے لیے ان کو قدم قدم پر جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔۔۔ بہانے بنانے پڑتے ہیں۔۔۔ بات چیت کا موقع نکالنے کے لیے یہ جھوٹ اور غلط بیانی کے ذریعے مواقع پیدا کرتی ہیں۔۔۔ کیا تو ایک گناہ ہے لیکن اس نے سینکڑوں گناہوں کے راستے کھول دیئے۔۔۔ اور کئی مرتبہ تو جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں اپنے عیبوں کو چھپانے کے لیے۔۔۔ برائے مہربانی ہر انے والی پوسٹ کو اپنے عزیز و اقارب تک ضرور پہنچائیں۔۔۔ شکریہ🫀جزاک اللہ خیرا 🌹

More like this