#Deen ki Baten #خلاصۃ دین کورس #अल्लाहु अकबर #mere baba ka Deen itna mushkil tha ki tum prda na kr ski😞😞 #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو❣️☝️
۔۔۔۔۔۔۔""پردہ کیوں ضروری ہے؟"".......
سلسلہ پوسٹ 18.
"""گناہ سے بچیے"""
ایک بچی نے خط لکھ کر کسی ملک میں سے فتویٰ پوچھا کہ میں کسی کے ساتھ گناہ میں ملوث ہوتی تھی اور میری والدہ کو پتہ چل گیا اور اس نے مجھے ایک مرتبہ سخت ڈانٹا اور کہا تو نے ایسی حرکت کیوں کی؟ میں نے اس کو یقین دہانی کروانے کے لیے قسم کھائی۔۔۔ اس نے کہا تمہاری قسم پر بھی اعتبار نہیں کرتی۔۔۔ بالآخر اس بچی نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر میرے اس کے ساتھ تعلقات ہوں تو مجھے مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔۔۔ اب ماں کے سامنے تو شرمندگی سے وقتی طور پر اپنے کو بچا لیا۔۔۔ بعد میں اسکو احساس ہوا کہ میرا حشر کیا ہوگا۔۔۔ اس بچی نے خط لکھا حضرت مجھے مسئلہ سمجھائیں۔۔۔ میں نہ دین کی رہی نہ دنیا کی رہی۔۔۔ اب میرا انجام کیا ہو گا؟۔۔۔ یہ سب کس لیے کہ اس نے ایک غلط راستے پر قدم اٹھایا۔۔۔ انجام ایمان کی تباہی نکلی۔۔۔ جب ایک راستہ ہی خطر ناک تو کیوں انسان اس میں قدم اٹھائے۔۔۔
اگر آپ کے سامنے 100 ٹافیاں رکھ دی جائیں اور یہ کہہ دیا جائے کہ جی اس میں سے ایک میں زہر ہے باقی 99 ٹھیک ہیں۔ آپ کھا لیجیے۔۔۔ آپ ایک کو بھی ہاتھ نہیں لگا ئیں گی۔۔۔کیوں؟ آپ کہیں گی میری جان کو خطرہ ہے۔۔۔
اے بیٹی! تجھے جان کا خطرہ ہے تو ایک فیصد بھی رسک نہیں لینا چاہتی۔۔ ان سو ٹافیوں میں سے ایک بھی نہیں لینا چاہتی۔۔۔ جہاں تیری عزت کا خطرہ ہو، وہاں تو کیوں رسک لیتی ہے؟۔۔۔ کیوں اور قدم آگے بڑھاتی ہے؟۔۔۔ وہاں بھی تو ہمیں سو فیصد محتاط رہنا چاہیے تا کہ میری عزت کی حفاظت رہے۔۔۔
جاری۔۔۔
👆🏻 برائے مہربانی ہر انے والی پوسٹ کو اپنے عزیز و اقارب تک ضرور پہنچائیں۔۔۔
شکریہ🫀جزاک اللہ خیرا 🌹
