ShareChat
click to see wallet page
#قرآن کریم #, اردو ترجمہ #💖💖islamic post💖💖 #अल्लाहु अकबर #خلاصۃ دین کورس #Deen ki Baten "قران کریم کا تعارف اور ہماری ذمہ داری" سلسلہ پوسٹ 2. نزولِ قرآن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مختلف طریقوں سے وحی نازل ہوتی تھی۔۔۔ ا : - گھنٹی کی سی آواز سنائی دیتی اور آواز نے جو کچھ کہا ہوتا، وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد ہو جاتا۔۔۔ جب اس طریقہ پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا تھا۔۔۔ ۲ : - فرشتہ کسی انسانی شکل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا اور اللہ تعالیٰ کا پیغام آپ کو پہنچا دیتا۔۔۔ ایسے مواقع پر عموماً حضرت جبرئیل علیہالسّلام مشهور صحابی حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی صورت میں تشریف لایا کرتے تھے۔۔۔ ۳ : - حضرت جبرئیل علیہالسلام اپنی اصل صورت میں تشریف لاتے تھے۔۔۔ ۴ : - بلا واسطہ اللہ تعالیٰ سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم کلامی ہوئی۔۔۔ یہ صرف ایک بار معراج کے موقع پر ہوا۔۔۔ نماز کی فرضیت اسی موقع پر ہوئی۔۔۔ ۵ : - حضرت جبرئیل علیہالسلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک پر کوئی بات القاء فرما دیتے تھے۔۔۔ جاری ہے۔۔۔ 👆🏻پیغام کو عام کیجئے، ان شاء اللہ آپکے لیے صدقہ جاریہ بنےگا۔۔ شُکریہ ❣️جزاک اللہ خیرا 🌹

More like this