۔۔۔۔۔۔۔""پردہ کیوں ضروری ہے؟"".......
سلسلہ پوسٹ 16.
"""جہنم کا فون"""
ایک روایت میں آتا ہے کہ جب بھی کوئی غیر محرم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔۔۔ شیطان اُن دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی طرف رغبت پیدا کر دیتا ہے۔۔۔ ایک دوسرے کی طرف میلان پیدا کر دیتا ہے۔۔۔ شیطان کو درمیان میں Catalist بن کر کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔۔۔ اس لیے ایسا موقع ہی نہ ائی کہ کہیں غیر محرم کو رقع لکھنا پڑے۔۔۔ ٹیلی فون پر بات کرنی پڑے۔۔۔ یا آمنے سامنے بات کرنی پڑے۔۔۔ ایسا موقع ہی نہیں آنا چاہیے۔۔۔
اس موقع سے جو بچی بچ گئی اس نے اپنی عزت کو بچا لیا۔۔۔
آج کل ہمارے معاشرے میں ایک نئی مصیبت دیکھنے میں آ رہی ہے۔۔۔ کہ بچیاں اپنے ماں باپ کی اجازت سے اپنے پاس سے فون رکھ لیتی ہیں۔۔۔ 90 پرتیشت سے زیادہ جوان بچوں کے پاس فون ہوتے ہیں۔۔۔ اسکولوں میں بھی اپنے بیگوں میں رکھے ہوتے ہیں۔۔۔ اب اسے فون پہ وہ کیا کرتی ہیں کہ ان کو كال آ رہی ہوتی ہے۔۔۔ اپنے کزنوں کی۔۔۔ اپنی کلاس فیلوز کی۔۔۔ یہ سیل فون نہیں حقیقت میں اس بچی کے ہاتھ میں Hell Phone ہے۔۔۔ اس کو سیل فون نہیں جہنم کا فون کہنا چاہیے۔۔۔ یہ جہنم کا فون ہے اس کے ہاتھ میں اور اس کو جہنم سے کالے آ رہی ہیں کہ تم جلدی میرے اندر آؤ میں تمہارے لیے تیار بیٹھی ہوں۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے۔۔
یاد رکھنا کہ عورت کی سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ غیر محرم کو بات کرنے کا موقع دیتی ہے۔۔۔ قرآن مجید نے اس راستے کو اس طرح بند فرمایا۔۔
فَلا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ
کہ اگر کبھی کوئی بات کرنے کا موقع ہی بن جائے، ضرورت ہی ایسی پیش اگئی تو عورت کو چاہیے کہ وہ اپنی آواز میں نرمی نہ رکھے۔۔۔ سختی کے انداز میں بات کرے۔۔۔ اب سختی سے مراد بدتمیزی نہیں سختی سے مراد یہ کہ جو بات ضروری ہے کر لے اور غیر ضروری کا موقع ہی نہ دے۔۔۔
جاری ۔۔۔
👆🏻 برائے مہربانی ہر انے والی پوسٹ کو اپنے عزیز و اقارب تک ضرور پہنچائیں
شکریہ🫀 جزاک اللہ خیرا 🌹
#💖💖islamic post💖💖 #Deen ki Baten #अल्लाहु अकबर #خلاصۃ دین کورس #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو❣️☝️
