قبر کے بارے میں خبر دینا
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم لوگ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ طائف جا رہے تھے تو راستے میں ہمارا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: یہ ابو رِغال کی قبر ہے جو قوم ثمود کا ایک فرد تھا، مکہ کی زمین اس کو اپنے سے دور کر رہی تھی تو وہ وہاں سے نکل گیا جب وہ یہاں پہونچا، تو اس کو وہی عذاب آ پہنچا جو اس کی قوم پر آیا تھا اور پھر یہیں دفن کر دیا گیا اور اس کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ اس کی قبر میں سونے کی ایک ٹہنی بھی رکھی گئی تھی اگر تم اس کی قبر کو کھو دو گے تو وہ سونے کی ٹہنی ضرور ملے گی، تو لوگ قبر کی طرف لپکے اور قبر کھودی، تو دیکھا کہ اس کے ساتھ ٹہنی رکھی ہوئی تھی. (بیہقی فی دلائل النبوۃ: 2555، عن عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ)
#📖نبی ﷺ کا فرمان♥ #📗حدیث کی باتیں📜 #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑
