ShareChat
click to see wallet page
*•••مسلم لڑکیاں آخر غیر مسلم لڑکوں سے شادی کیوں کرتی ہیں؟•••* *﴿دخترانِ ملت بنیں قوم کی ذلت اسباب، وجوہات، تجزیہ و حل﴾* *قسط نمبر: اوّل — تمہید* *﴿🖊️ندیم اشرف﴾* *آپ حضرات بخوبی واقف ہیں کہ کسی بھی قوم کی تعمیر ہو یا تباہی اس کی بنیاد ہمیشہ اس قوم کی ماؤں کے دامن سے بندھی ہوتی ہے۔ تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ قوموں کی قسمتیں میدانِ جنگ میں کم اور گہواروں میں زیادہ لکھی جاتی ہیں۔ مگر افسوس کہ آج ہمارے مادرِ وطن میں دشمنانِ اسلام نے اسی بنیاد کو ہلا دینے کا منصوبہ بہت منظم طور پر تیار کر لیا ہے۔ وہ جان چکے ہیں کہ اگر قوم کی بیٹیوں کو عقیدے سے جدا کر دو تو آنے والی نسل خود بخود بے دین اور بے سمت ہو جائے گی۔* *چنانچہ فرقہ پرست طاقتیں :"آر ایس ایس، بجرنگ دل، ہندو یوا واہنی، وشوہندو پریشد" وغیرہ ناموں کے اختلاف کے باوجود ایک ہی زہر ناک مقصد کے لیے سرگرم عمل ہیں:* *مسلم لڑکیوں کو مرتد کرکے پوری قوم کی نسل کو کمزور، منتشر اور باطل کے تابع بنا دینا۔* *یہ تنظیمیں نہایت منظم، مدبرانہ اور عیارانہ طریقوں سے مسلم لڑکیوں کو جال میں پھنساتی ہیں، چند روز کے لیے انہیں دکھاوے کی بہو بنا کر پیش کرتی ہیں، پھر جو روح فرسا انجام ان کا ہوتا ہے وہ نہ زبان بیان کر سکتی ہے نہ قلم برداشت کر سکتا ہے۔ دل خون کے آنسو روتا ہے کہ حکومت کے متعدد ادارے بھی اس مہم میں براہِ راست یا بالواسطہ معاون بنے بیٹھے ہیں۔* *قاریِ محترم! اگر اس شیطانی منصوبے کو بروقت نہ روکا گیا تو بعید نہیں کہ ایک مدت بعد امتِ مسلمہ کی ایک بڑی تعداد فکر و عقیدے کے اعتبار سے بیگانہ ہو چکی ہو گی۔ یہی سبب ہے کہ اس فتنے کے تدارک کو علمائے کرام، دانشورانِ ملت، سماجی قائدین اور ہر باشعور مسلمان کی سب سے پہلی ذمہ داری سمجھا جائے۔ اگرنعوذ باللہ اس باب میں غفلت کا شائبہ بھی ہوا تو بارگاہِ الٰہی میں مواخذے سے بچنا مشکل ہوگا۔* *زیرِ نظر سلسلۂ مضامین اسی عظیم اور مہیب فتنے کی حقیقت کو روشن کرنے، اس کے محرکات، پس منظر اور عوامل کا تجزیہ پیش کرنے کے لیے رقم کیا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ ہر قسط میں اس فتنۂ ارتداد کے مختلف پہلوؤں کو علمی، سماجی اور نفسیاتی زاویوں سے واضح کیا جائے گا اور آخر میں ان اسباب کا عملی و قابلِ عمل حل پیش کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔* *اس سلسلے میں نمایاں استفادہ ’’دخترانِ ملت بنیں قوم کی ذلت‘‘ (مصنف: جمیل عبداللہ ہاشمی، مدیر دوماہی مجلہ ندائے اسلاف) سے کیا گیا ہے، تاکہ بات معتمد، مستند اور محققانہ انداز میں پیش ہو سکے۔* *ان شاء اللہ اگلی قسط سے اصل مضمون کا آغاز ہوگا۔* #muslim #अल्लाहु अकबर #Deen ki Baten #auraton ka prda karna sunnat hai😘😘💞💞 #mere baba ka Deen itna mushkil tha ki tum prda na kr ski😞😞

More like this