#Deen ki Baten #خلاصۃ دین کورس #अल्लाहु अकबर #قرآن کریم #, اردو ترجمہ #💖💖islamic post💖💖
"قران کریم کا تعارف اور ہماری ذمہ داری"
سلسلہ پوسٹ 3.
تاریخ نزول قرآن
ماہ رمضان کی ایک بابرکت رات لیلۃ القدر میں اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر قرآن کریم نازل فرمایا اور اس کے بعد حسب ضرورت تھوڑا تھوڑا
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتا رہا اور تقریباً ۲۳ سال کے عرصہ میں قرآن کریم مکمل نازل ہوا۔..
قرآن کریم کا تدریجی نزول اُس وقت شروع ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال تھی...
قرآن کریم کی سب سے پہلی جو آیتیں غارِ حرا میں اُتریں ، وہ سورۂ علق کی ابتدائی آیات ہیں..۔ اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّـذِىْ خَلَقَ (1) اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کو پیدا کیا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2)
انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔
اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْـرَمُ (3)
پڑھیے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے۔
اَلَّذِىْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4)
جس نے قلم سے سکھایا۔
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (5)
انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔
اس پہلی وحی کے نزول کے بعد تین سال تک وحی کے نزول کا سلسلہ بند رہا۔..
تین سال کے بعد وہی فرشتہ جو غار حرا میں آیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سورۃ المدثر کی ابتدائی چند آیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائیں..۔ اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک وحی کے نزول کا تدریجی سلسلہ جاری رہا۔.. غرض تقریباً ۲۳ سال کے عرصہ میں قرآن کریم مکمل نازل ہوا۔..
جاری ہے۔۔۔
👆🏻 پیغام کو عام کیجئے ان شاء اللہ یے عمل آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔۔
شُکریہ ❣️جزاک اللہ خیرا🌹