ShareChat
click to see wallet page
search
🌹 جسے عمل کی توفیق مل گئی 🌹 🔹سلطان الہند سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ مکتوب میں فرماتے ہیں : ایک روز حضرت خواجہ عثمان ہارونی قدس سرہ العزیز کی خدمت میں یہ خاکسار(خواجہ معین الدین چشتی)، خواجہ نجم الدین صغری اور خواجہ محمد تارک حاضر تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے حاضر خدمت ہو کر خواجہ صاحب سے پوچھا ؟ " کیونکر معلوم ہو کہ کسی شخص کو قرب الہی حاصل ہو گیا ہے ؟ خواجہ صاحب نے فرمایا : ’’نیک عملوں کی توفیق بڑی انچی شناخت ہے ۔ یقین جانو جس شخص کو نیک کاموں کی توفیق دی گئی ہے اس کے قرب کا درواز کھل گیا ہے ۔‘‘ پھر آبدیدہ ہو کر فرمایا کہ : ’’ایک شخص کے یہاں ایک صاحب وقت لونڈی تھی جو آدھی رات کے وقت اٹھ کر وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھتی اور شکر حق بجالاتی اور ہاتھ اٹھا کر دعا کرتی کہ پروردگار! میں تیرا قرب حاصل کر چکی ہوں،  مجھے اپنے سے دور نہ رکھنا۔‘‘ اس لونڈی کے آقا نے یہ ماجرا سن کر اس سے پوچھا کہ تمہیں کیوں کر معلوم ہوا کہ تمہیں قرب الہی حاصل ہے؟ اس نے کہا: ” مجھے معلوم ہے کہ اس نے مجھے آدھی رات کے وقت جاگ کر دو رکعت پڑھنے کی توفیق دے رکھی ہے۔ اس واسطے میں جانتی ہوں کہ مجھے قرب الہی حاصل ہے ۔“ آقا نے کہا: ’’لونڈی جا میں نے للہ آزادکیا‘‘ پس انسان کو دن رات عبادت الہی میں مصروف رہنا چاہیے تاکہ اس کا نام نیک لوگوں کے دفتر میں درج ہو جائے اور انس و شیطان کی قید سے بچ جاۓ ۔ والسلام معین الدین چشتی سنجری(رحمۃ اللہ علیہ) •[اسرار الواصلین ص.87-88] #🕌سیرت النبیﷺ📓 #📗حدیث کی باتیں📜
🕌سیرت النبیﷺ📓 - 10:43 ೧ I   ifll گول تمہاب ایےترک ںیہن اداہ ப5 09 ںيہ ےتاج ھکیس هچک ایںيہ ےتاج 10:43 ೧ I   ifll گول تمہاب ایےترک ںیہن اداہ ப5 09 ںيہ ےتاج ھکیس هچک ایںيہ ےتاج - ShareChat