*~شبِ برات~*
*_رب نے تجھے ہے بخشی فضیلت شبِ برات_*
*_ہر شخص تیری کرتا ہے مدحت شبِ برات_*
*_آئی ہے لیکے بارشِ رحمت شبِ برات_*
*_عاصیوں کے واسطے راحت شبِ برات_*
*_بخشش کی رات ہے کرو جم کر عبادتیں_*
*_اللہ کی ہے خاص عنایت شبِ برات_*
*_محتاج وہ نہ ہوگا زمانے میں غیر کا_*
*_کرتا ہے جو خدا کی عبادت شبِ برات_*
*_ہوتا ہے بالیقیں وہ گناہوں سے پاک صاف_*
*_کرتا ہے جو بھی رب کی اطاعت شبِ برات_*
*_تف اس پہ جس نے اپنا یہ موقع گنوا دیا_*
*_جس کو نہیں ہے سونے سے فرصت شبِ برات_*
*_محروم ہیں وہ نعمتِ ربِ قدیر سے_*
*_تکیہ کلام جن کا ہے بدعت شبِ برات_*
*_خود کو بچانا دہر کے گندی ہواؤں سے_*
*_دل سے مناؤ کر کے طہارت شبِ برات_*
*_جو مانگنا ہے ایچ ایس ذرا دل سے مانگنا_*
*_آواز دے رہی ہے یہ قدرت شبِ برات_*
#ماہ شعبان کے چند ایام #🕌 نعت شریف🎧
00:40

