💔#جدائی💔
میری زندگی میں جدائی کا مطلب موت بھی ہے اور حیات بھی،ایک جدائی ان کی جن سے میرا مستقبل جڑا ہوا تھا اور ایک جدائی ان کی جن سے میرا ماضی حال اور مستقبل سب کچھ جڑا ہوا ہے، موت سے بڑ کر سفاک کوئی چیز نہیں مگر موت کے اندر یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنی کرنی کرجائے تو پیچھے صبر لازمی چھوڑ جاتی ہے ،مگر یہ حیات موت سے کئی گنا زیادہ سفاک ہے زندگی میں کوئی ھم سے دور ہوجائے تو یہی زندگی ھمارے لیئے عذاب بن جاتی ہے،اور زندگی میں بچھڑنے والے زندہ لوگوں پر صبر تو آ ہی نہیں سکتا نا، میں نے دونوں جدائیاں دیکھی ہیں اور دونوں نے ٹھیک ٹھاک حساب لیا ہے، اور ان دونوں جدائیوں سے بھی بڑی اذیت ناک جدائی ہے وہ جدائی جس میں آپ کو بچھڑنے والا دور ہوجانے والا کبھی ملا ہی نا ہو مگر وہ آپ کے لیئے شہ رگ سے بھی قریب ہو ایک عجیب وحشت ناک احساس کہ کوئی آپ کا ہو بھی نا اور اس کے ملنے کی تمنا بھی نا ہو مگر وہ آپ سے دور ہوجائے تو عجیب سی ذہنی روحانی اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے انسان، ہتہ نہیں قدرت کا کونسا راز ہے کہ یہ تینوں احساس ملے اور خوب ملے،،جدائی بذات خود ایک اذیت ہے ایک جھنم ہے ایک آگ ہے جس میں انسان جلتا رہتا ہے تڑپتا رہتا ہے ۔۔۔
#حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love# #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #💐 آداب 👐


