#💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #💐 آداب 👐
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
جمعہ المبارک
اگر آپ کسی کو کوئی تحفہ دینا چاہتے ہیں تو اپنا وقت دیں۔ آج کے دور میں ہر چیز میسر ہے۔۔سوائے وقت اور آپ کی توجہ کے ۔۔ نظر میں یہ معمولی چیز ہے پر یقین جانیں۔۔آپکے مہنگے سے مہنگے تحفے سے بڑھ کے اہم ہوگا۔۔ آپ کا وقت دینا آپ کا توجہ دینا۔۔جب آپ کسی کو وقت دیں تو ذہن سے فتور اور نیت سے کھوٹ نکال دیں !
آپکو جان کے حیرت ہوگی کہ ۔۔۔ آپکا دیا گیا وقت آپکو دوگنا ہوکے واپس ملتا ہے۔۔۔ ڈھیروں ! عزت ، چاہت ، محبت اور احترام کی صورت میں ۔۔۔۔ !! خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔ جب آپ لوگوں میں کچھ بانٹنے والے بن جاتے ہیں،تو اللہ تعالی سب سے زیادہ وہ چیز آپ کو ہی دیتا ہے۔۔اب آپ پر ہے کہ آپ خیر بانٹیں یا شر ۔۔ خوشیاں بانٹیں یا نفرتیں، محبتیں بانٹیں یا بغض بے سکونی بانٹیں یا راحتیں۔۔۔
اللہ کا وعدہ ہے۔۔ جو خرچ کریں گے وہ لوٹ کر ضرور آۓ گا۔۔۔اب خرچ صرف مال نہیں ہوتا۔۔ وقت بھی ہوتا ہے جذبات بھی ہوتے ہیں صلاحیتیں بھی ہوتی ہیں۔۔ علم بھی ہوتا ہے..! بات صرف اتنی ہے زندگی کا مقصد اللّٰہ کی عبادت ہے وہ سجدے کی صورت میں ہو خدمتِ خلق کی صورت میں ہو یا پھر اللّٰہ کی مخلوق میں آسانیاں بانٹنے کے کام آئے۔۔۔
اے اللّٰہ : ہمیں لوگوں کو تحفے کی صورت میں اپنا قیمتی وقت توجہی محبتیں خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما۔۔ اے اللّٰہ ہمیں بلند اخلاق و کردار کی دولت سے سرفراز فرما۔۔۔۔تیری مخلوق کے حقوق کی ادائیگی، لوگوں سے بہتر تعلقات قائم و دائم رکھنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ اے اللّٰہ ہمیں اپنوں سے حسن سلوک کی توفیق عطا فرما ہمارے آپس کے تعلقات کو بہتر بنا ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہم سب پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور رزق کے دروازے کھول دے۔۔۔ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔۔دونوں جہانوں کی کامیابیاں بھلائیاں خیر عطا فرما۔۔۔
آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن


