*🎍﷽ 🎍*
┯━══◑━═━┉─○─┉━◐══┯
*●•۔ شب براءت کی حقیقت •●*
*◐ پارٹ - 10 ◐*
╥────────────────────❥
*❂_ منکرات اور بدعات _, ❂*
▦══────────────══▦
*❂"_اس موقع پر امت میں بہت سے بے بنیاد اعتقادات #💚__الحمدللہ.. #💖💖islamic post💖💖 #अल्लाहु अकबर #Deen ki Baten اور افعال رائج ہیں جو ناجائز اور بدعت ہیں ۔ان میں سے چند یہ ہیں: -*
*❂_ (۱) زیادہ روشنی کرنا اور آتشبازی کرنا:- شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ (ماثبت بالسنت میں) لکھتے ہیں۔ ایک بری بدعت جو ہندوستان کے اکثر شہروں میں رائج ہے یہ ہے کہ لوگ چراغ روشن کرتے ہیں ، اور گھروں کی دیواروں پر رکھتے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں۔ نیز جمع ہوکر آگ کے ساتھ لہو ولعب کرتے ہیں، پٹاخے پھوڑتے ہیں،*
*❂_ یہ ایسی بات ہے جس کا ذکر کسی بھی معتبر کتاب میں نہیں ہے۔ اس کے متعلق کوئی حدیث ضعیف اور موضوع بھی نہیں ہے۔ اور ہندوستان کے سوا کہیں اس کا رواج نہیں۔ غالباً یہ بدعت ہندوؤں کے تہوار دیوالی سے مسلمانوں نے لی ہے۔ اس لئے کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں ہندوؤں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے بہت سی بدعتیں آ گئی ہیں ۔ (ماثبت بالسنتہ صفحہ ۲۱۵)*
*❂_ حدیث میں آیا ہے کہ جو کسی قوم سے مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے_"۔(ابوداؤ دصفحہ ۵۵۹)*
*"_اس لئے مسلمانوں کو اس سے بالکل احتراز کرنا چاہئے اس میں ایک پیسہ بھی خرچ کرنا بالکل حرام ہے۔ بچوں کے ہاتھ میں اس کے لئے جو پیسہ دیا جاۓ گا اس کا سخت گناہ ہوگا۔*
*❂_بعض علماء نے کہا کہ خاص راتوں میں ( شب برأت و شب قدر) زیادہ روشنی کرنا ( مسجد ہو یا گھر ) بہت بڑی بدعت ہے، شریعت میں اس کے مستحب ہونے کی کوئی دلیل نہیں ۔*
*"_غور کرنے کی بات ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں تو شب براءت میں بھی چراغ نہیں تھا جیسا کہ گذشتہ روایات سے ظاہر ہے۔ اور آپ کے امتی اور آپ کی محبت کا دم بھرنے والے چراغ زیادہ کرنے میں ( روشنی زیادہ کرنے میں) ثواب سمجھتے ہیں ۔ کس قدر افسوس کی بات ہے ۔*
*_ 📝_ شب براءت کی حقیقت :- حضرت مولانا فضل الرحمٰن اعظمی _,"*
╨─────────────────────❥

