ShareChat
click to see wallet page
search
فراق یار کے لمحے گزر ہی جائیں گے چڑھے ہوئے ہیں جو دریا اتر ہی جائیں گے تمام رات در میکدہ پہ کاٹی ہے سحر قریب ہے اب اپنے گھر ہی جائیں گے تو میرے حال پریشاں کا کچھ خیال نہ کر جو زخم تو نے لگائے ہیں بھر ہی جائیں گے میان دار و شبستان یار بیٹھے ہیں جدھر اشارۂ دل ہو ادھر ہی جائیں گے جلوس ناز کبھی تو ادھر سے گزرے گا کبھی تو دل کے مقدر سنور ہی جائیں گے یہی رہے گا جو انداز نا شناسائی تمہارے چاہنے والے تو مر ہی جائیں گے ابھی چھڑی بھی نہ تھی داستان عہد وفا کسے خبر تھی کہ وہ یوں مکر ہی جائیں گے جمال یار کی نادیدہ خلوتوں میں ظہیرؔ اگر گئے تو یہ آشفتہ سر ہی جائیں گے #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻‍🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑‍🤝‍🧑 #💑میری پہلی محبت ❤️ #حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love#
🥰میرا سٹیٹس ❤️ - U Pin a U Pin a - ShareChat