ShareChat
click to see wallet page
search
مُحَبَّت میں جب فاصلے حائل ہو جائیں تو دِل آہستہ آہستہ دُور ہو ہی جاتے ہیں۔ یہ کہنا کہ فاصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سراسر غلط ہے۔ جب گُفتگُو میں وقفے آنے لگیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ یا تو سامنے والے کو آپ کے ہَمَہ وقت مُیَسَّر ہونے کا یقین ہو چکا ہے، یا پھر اُس نے کوئی دوسرا آپشن بھی ساتھ رکھا ہوا ہے۔ رہی بات مَصْرُوفِیَّت کی، تو اصل معاملہ ہمیشہ اَہَمِیَّت اور چاہ کا ہوتا ہے، ورنہ دو چار کام تو سب ہی کے ذمّے ہوتے ہیں۔ اور جب مُحَبَّت میں یہ مِحسُوس ہونے لگے کہ اب آپ کی ناراضگی کا بھی کوئی اثر نہیں رہا، تو خود کو کسی گُوشۂٔ تَنْہائی میں لے جا کر اپنے سامنے بٹھائیے، اور خُود کو خُود ہی سمجھائیے—کہ اب خودداری کو ترجیح دینا لازم ہو چکا ہے۔❤️‍🩹 #👨🏻‍🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑‍🤝‍🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love# #❤️عشق محبت شاعری💌
👨🏻‍🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑‍🤝‍🧑 - ShareChat