معاشرے میں جن باتوں سے لڑائی جھگڑے پیدا ہوتے ہیں ، ان آیتوں میں ان باتوں کو نہایت جامعیت کے ساتھ بیان فرمایا گیا ہے ۔ ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ کسی دوسرے کا کوئی ایسا برا نام رکھ دیا جائے جو اسے ناگوار ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ ایسا کرنا گناہ ہے ، اور اس سے خود تم گنہگار ہو گے ، اور خود تم پر گہنگار ہونے کا نام لگے گا ، اور کسی مسلمان پر یہ نام لگنا کہ وہ گنہگار ہے ، ایمان لانے کے بعد بہت بری بات ہے ۔
نتیجہ یہ ہوگا کہ تم کسی دوسرے پر برا نام لگا رہے تھے ، اور اس عمل سے خود تم پر برا نام لگ گیا ۔
#quran #💖Assalamu Alaikum❤💖💖💖 #🥰میرا سٹیٹس ❤️


