ShareChat
click to see wallet page
search
‏تمہارے لَب اِس صَدی کا سَب سے دِل آویز فِتنہ ھیں۔ تمہاری سانولی گَردن سَوا دو سو بَرس سے بھی پُرانی شراب کی بوتل کے جیسی ٫ بیش قیمت ھے تمہاری نیند میں ڈُوبی ھُوئی آنکھیں ھزاروں مئے کَدوں کے بند ھونے کی خبر دینے کو کُھلتی ھیں تمہاری زُلف میں گُھومے ھُوئے ھاتھوں کے چُھونے سے کسی بھی چیز میں کافُور کی تاثیر آ جائے تمہارے خوبصُورت ھاتھ جس کے ھاتھ لگ جائیں وہ دُنیا فَتح کر جائے۔ تمہارے اُجلے پاؤں سے نِکلتی دُودھیا کرنیں کِسی بھی دِن چَٹانوں کو جَلا کر ایک نئی تَلمیح کی بُنیاد رَکھ دیں گی۔ تُمہارے تیسرے تِل تک جو پہنچے وہ سِکندر ھے میں اِس سے قبل اِس سَیّارے پہ بَس حیران پِھرتا تھا تُمہارا یہ جِسم دُنیا سے میرا پہلا تعارُف ھے۔. #حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love# #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #❤️عشق محبت شاعری💌 #👨🏻‍🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑‍🤝‍🧑
حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love# - ShareChat