ShareChat
click to see wallet page
search
*🎍﷽ 🎍* ┯━══◑━═━┉─○─┉━◐══┯ *●•۔ شب براءت کی حقیقت •●* *◐ پارٹ - 08 ◐* ╥────────────────────❥ *❂_شب براءت میں قبرستان جانا_ ❂* ▦══────────────══▦ *❂__مذکورہ روایات میں سے ایک دو روایت میں رات کو اٹھ کر حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قبرستان جانا بھی مذکور ہے، یہ بات بھی شب براءت کی خصوصیات میں سے نہیں بلکہ دوسری صحیح روایات سے بھی آپ کا رات کے آخری حصہ میں قبرستان جانا ثابت ہے ۔* *❂_"_حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب بھی حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی میرے یہاں رات کو رہنے کی باری ہوتی آخر رات میں بقیع ( مدینہ کے قبرستان) جاتے اور یہ فرماتے ۔* *"_ اے مؤمنین کے قبرستان والو تم پر سلامتی ہو۔ تمہاری موت آ گئی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا تھا۔ کل ( قیامت ) کی طرف تم جا رہے ہو، ہم بھی تمہارے ساتھ انشاءاللہ مل جائیں گے ۔ یا اللہ بقیع والوں کی مغفرت فرما_,"* *(صحیح مسلم جلد ا صفحہ ۳۱۳)* *❂_"_اس روایت یا اس جیسی صحیح روایات میں شب براءت یا کسی خاص رات کو قبرستان جانے کا کوئی ذکر نہیں، بلکہ جب بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رہنے کی باری ہوتی تو آپ قبرستان تشریف لے جاتے _,"* *❂_"_ حضرت برید و اسلمی فرماتے ہیں کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، میں تم کو زیارت قبور سے منع کیا کرتا تھا (لیکن اب کہتا ہوں کہ) قبروں کی زیارت کیا کرو۔ ایک حدیث میں ہے کہ اس سے موت کی یاد آتی ہے_,"* *( صحیح مسلم جلد ا صفحه ۳۱۴)* *❂_"_ اس حدیث میں دن اور رات کی بھی کوئی قید نہیں ، جب کسی کو موقع ہو قبرستان جانا چاہیے اور اپنی موت کو یاد کرنا چاہیے اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت و رحمت وغیر ہ کرنی چاہیے۔ لیکن صرف شب براءت میں اس عمل کو کر کے سال بھر کی فرصت نہیں سمجھ لینی چاہیے اور زیارت قبور کے لئے کسی خاص دن کی تخصیص ، (مثلاً جمعہ یا جمعرات) کی کسی حدیث سے ثابت نہیں ۔ اس لئے ایسی تخصیص کا اعتقاد نہیں رکھنا چاہیے_,"* *_ 📝_ شب براءت کی حقیقت :- حضرت مولانا فضل الرحمٰن اعظمی _,"* ╨─────────────────────❥ #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو⁦❣️⁩☝️⁩ #Deen ki Baten #अल्लाहु अकबर #💚__الحمدللہ.. #💖💖islamic post💖💖