ShareChat
click to see wallet page
search
*مَنقبَت دَر شَانِ عَطَاے رَسُول حَضرَت سَیّدُنا خَواجَہ مُعینُ الدّین حَسَن سَنجری ثمَّ اَجمیری رَضِيَ اللہُ عَنہٗ___* *▪️نتیجۂ فکر: عدیل احمد قادری علیمی مصباحی. ___* خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! تم ہو اہلِ بیتِ نبوت کے قندیلِ نورانی، یعنی آلِ حَسنینی، نورِ فَخرِ سلطانی، ایسے گھرانے کا ہر بچہ امّت کا ہے امام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- آپ نے ہندوستان میں آکر دینِ نبی کو پھیلایا، اس کی زمیں کو چمکایا، روشن اور گلزار کیا، جَبھی تو کرتی ہے یہ دنیا ادب سے تم کو سلام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- بے دینوں کو کلمہ پڑھایا، علم و حکمت سکھلایا، زنگ دلوں کو صاف کیا، اِصلاحِ اَعمال کیا، ہندی مسلمانوں پر تیرا کتنا بڑا انعام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- اپنا پرایا جو بھی آئے در سے نہ جائے خالی، فَیض کا دریا ہے جاری، یہ ہے فضلِ ربّانی، بٹتی ہے خیرات یہاں پہ ہر وقت و ہَنگام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- جوگی آیا مَدّ مقابل باطل کا پرچار کیا، شانِ خواجہ جھٹلایا، اہلِ حق سے ٹکرایا، جوتی پڑنے لگی اسے جب، لے آیا اسلام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- تم ہو نبی کے راج دلارے، دینِ نبی کے رکھوالے، دور بلائیں کرنے والے، ٹوٹے دلوں کے کھیون ہارے، فیض سے تیرے مٹ جاتے ہیں کتنے ہی آلام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- چہرہ روشن، دل نورانی، سیرت بھی نورانی، آپ سراپا نورانی، ساری ادائیں نورانی، جلوۂِ زیبا جو بھی دیکھے بِک جاتا ہے بے دام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! ----- میں بھی عادل ان کا گدا ہوں جو ہیں ہند کی شان، راجاؤں کے بھی سُلطان، ہندوستاں کا ایک نشان، راجے مہاراجے بھی ہیں سب در کے تیرے خدّام! خواجہ تجھے سلام! خواجہ تجھے سلام! #خواجہ بندہ نواز☪️ #🕌سیرت النبیﷺ📓
خواجہ بندہ نواز☪️ - ShareChat