ShareChat
click to see wallet page
search
سب سے گھٹیا ترین مرد وہ ہے جس کی نیت عورت سے محبت کی نہ ہو، مگر وہ پھر بھی عورت کے دل میں اپنے لیے محبت جگاتا ہے اور اسے ذہنی مریض بنا دیتا ہے۔ یہ وہ مرد ہوتا ہے جو محبت کو عبادت نہیں بلکہ ٹائم پاس سمجھتا ہے۔ جسے کسی کے آنسو، نیندیں، دعائیں، اور خاموش اذیت دکھائی نہیں دیتی۔ وہ آتا ہے، میٹھے لفظ بولتا ہے 🍯 توجہ دیتا ہے، خواب دکھاتا ہے ✨ اور پھر جب دل پوری طرح اس کے نام ہو جاتا ہے… تو وہ کہتا ہے: “میں تو بس ایسے ہی تھا” 💔 آج کی یہ ٹائم پاس محبت دراصل ذہنی ظلم ہے۔ جس میں عورت خود کو قصوروار سمجھنے لگتی ہے، اپنی قدر، اپنی عقل، حتیٰ کہ اپنی ذات تک پر شک کرنے لگتی ہے۔ اور مرد؟ وہ اگلی کہانی کی تلاش میں مسکراتا ہوا آگے بڑھ جاتا ہے 😶‍🌫️ محبت کھیل نہیں کہ دل بہلانے کو کھیلی جائے۔ یہ ذمہ داری ہے، احساس ہے، امانت ہے۔ جو مرد نیت صاف نہ رکھے، وہ محبت کے نام پر صرف تباہی بانٹتا ہے 🔥 خدا کرے ایسی محبت سے ہر عورت محفوظ رہے 🤲 اور ہر وہ مرد جو دلوں سے کھیلتا ہے، ایک دن خود اپنی بے حسی کا انجام دیکھے 🖤 کیونکہ ٹائم پاس محبت لمحوں کی ہوتی ہے، مگر اس کا زخم برسوں رہتا ہے۔ 💔 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻‍🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑‍🤝‍🧑 #حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love#
🥰میرا سٹیٹس ❤️ - ShareChat