روحِ من جاناں
تم میری خاموشیوں کا سکون ہو
میری بے چینی کا قرار ہو
وہ احساس ہو جو پاس ہو تو دل مطمئن رہتا ہے
اور دور ہو تو بھی
دل تمہاری خوشبو سے بھرا رہتا ہے
اور اگر تم مجھے تھام لو
اگر تمہارا ہاتھ میرے بالوں میں ٹھہر جائے
اگر تمہارا لمس نرمی سے میرے وجود کو چھو لے
تو مجھے یوں لگے جیسے سب کچھ
ایک لمحے میں ٹھہر گیا ہو
اُس لمحے میں اگر ساری دنیا ہی کیوں نہ بدل جائے
میرے دل کا سکون پھر بھی سلامت رہے
کیونکہ میرے سکون کی وجہ تم ہو
میری مسکراہٹ کی وجہ تم ہو
تم سے حسین ہوگا کوئی بھلا؟
تم وہ ہو جسے دیکھتے ہی
میرے لبوں پر مسکراہٹ خود بخود آ جاتی ہے
تمھاری ایک جھلک میرے دن کو روشن
اور میری رات کو نرم احساسوں سے بھر دیتی ہے
تم میرے دل کی وہ محبت ہو
جس میں وعدہ بھی ہے چاہت بھی ہے
اور میں چاہتا ہوں کہ یہ ساتھ
وقت کے ساتھ نہ تھکے
بلکہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ
اور گہرا ہوتا چلا جائے❤️🌸
#حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love# #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️


