ShareChat
click to see wallet page
search
#RANGREZ OFFICIAL بچے کی کہانی جس کی حرکت ایک خبیث عورت کی نظر سے مفلوج ہوگئی!`* *وہ بچہ زندگی سے بھرپور تھا…اس کی ہنسی سے گھر گونجتا تھا،اس کے ننھے قدموں کی چاپ خوشیوں کے نغمے سی لگتی تھی۔ہر دن دوڑتا، گاتا، پڑھتا…* *یہاں تک کہ ایک عام شام کو وہ “اجنبی مہمان” آئی۔* *ایک عورت جسے وہ زیادہ نہیں جانتے تھے،* *ایک قریبی خاتون کے ساتھ آئی تھی بہانہ یہ تھا کہ* > “نئے گھر کی مبارکباد دینے آئی ہوں”۔ *چند منٹ بیٹھی، گھر کے کونے کونے کو غور سے دیکھا،* *پھر اس بچے پر لمبی اور عجیب نظروں سے نظریں جمائیں…اور چلی گئی۔* *اسی رات کے بعد سب کچھ بدل گیا۔* *صبح بچہ بستر سے نہیں اٹھا۔* *ماں نے پکارا… جواب نہ دیا۔* *جب اس کو ہلایا تو جسم ٹھنڈا اور بالکل مفلوج تھا،آنکھیں کھلی تھیں مگر خلا میں دیکھ رہی تھیں… کوئی حرکت نہیں۔* 🩺 *ماں دوڑ کر اسپتال لے گئی۔* *ڈاکٹروں نے کہا:* *“جسمانی طور پر سب ٹھیک ہے، شاید ذہنی صدمہ ہو۔”* *ماں نے کہا:* *“ایسا کچھ نہیں ہوا جو صدمے کا باعث بنے!”* *پھر روتے ہوئے بولی:* *“یہ ضرور مسّ یا نظرِ بد ہے!”* > اُسے اچانک اُس خبیث عورت کی وہ گہری نظروں والی ملاقات یاد آ گئی۔ *جب ڈاکٹروں نے مایوسی ظاہر کی تو ماں نے اپنی جنگ شروع کی حسد اور شیاطین کے خلاف۔* *اس نے ایک نیک راقی سے رابطہ کیا،جس نے بچے پر رقیہ پڑھا اور ماں کو سکھایا کہ کس طرح خود بچے کو رقیہ کرے۔* 🌿 *ہر رات وہ اس کے سرہانے بیٹھتی،ہاتھ اس کے سینے پر رکھتی،اور روتے ہوئے خاشع آواز میں پڑھتی* > "ٱلْـفَاتِحَةُ" > "ٱللّٰهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْـحَىُّ ٱلْقَيُّومُ... (آیۃُ الکُرسِی)" > "آمَنَ ٱلرَّسُولُ... إِلَىٰ آخِرِ > سُورَةِ البَقَرَةِ" > "قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْـكَـٰفِرُونَ" > "قُلْ هُوَ ٱللّٰهُ أَحَدٌ" > "قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ" > "قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ" > "قَالَ مَن يُحْيِ ٱلْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ ۝ قُلْ يُحْيِيهَا ٱلَّذِيٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٍ" > "رَبِّ ٱشْرَحْ لِي صَدْرِي ۝ وَيَسِّرْ لِيٓ أَمْرِي ۝ وَٱحْلُلْ عُقْدَةًۭ مِّن لِّسَانِي" *وہ اُسے پانیِ مرقی( دم شدہ )پلاتی،* *اسی پانی سے روز اس کا جسم دھوتی،* *اور زیتون کے تیل (دم شدہ) سے بچے کے نرم جسم کو مَلتی۔* *پورے گھر اور کمرے میں سورۃ البقرہ کا پڑھا ہوا پانی چھڑکتی اور ہر رات دعا کرتی* > اَللّٰهُمَّ رُدَّهُ كَمَا كَانَ وَأَحْسَنَ، وَلَا تَجْعَلْنِي أَرَاهُ هٰكَذَا أَبَدًا. *دن آہستہ گزرتے رہے جیسے سال بیت رہے ہوں…* *پھر ایک رات، جب وہ رقیہ پڑھ رہی تھی، معجزہ ہوا* *بچے کی انگلیاں ہلیں۔* *چند دن بعد اس نے آنکھوں سے اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کیا۔* *پھر ایک کمزور سی آواز نکلی: "ماما…"* *ماں زمین پر گر کر رونے لگی،* *سجدے میں گئی اور کہا* > “اللّٰهُمَّ رَدَدْتَ إِلَيَّ رُوحِي.” *دو یا تین مہینوں میں بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا* *پھر سے ہنستا، کھیلتا، اور زندگی لوٹ آئی۔* 🍁 *کتنے ہی بچے نظرِ بد میں مبتلا ہوتے ہیں اور کسی کو احساس نہیں ہوتا!* *لہٰذا اپنی جان، اپنے بچوں، اپنے گھروں اور اپنے مال کی حفاظت اذکار اور دعاؤں سے کیجیے،* *کیونکہ بچوں کے دل بہت پاکیزہ اور نرم ہوتے ہیں وہ حسد کی شرارتیں برداشت نہیں کر پاتے۔* > وَاللّٰهُ الْمُسْتَعَانُ۔
RANGREZ OFFICIAL - ~lllal ِّلُك ْنِم ِةَّماَّتلا ِهَّلا ِتاَمِلَکِب ُذوُعَأ $ ِّلُك ْنِمَو ٍةَّماَهَو ٍةَّمال ٍناَطْیَش பட் A'oozu Bikalimatillahi-Tammatti Min Kulli Shaytaanin Wa Hammatin Wamin Kulli Aynin Lammatin ~lllal ِّلُك ْنِم ِةَّماَّتلا ِهَّلا ِتاَمِلَکِب ُذوُعَأ $ ِّلُك ْنِمَو ٍةَّماَهَو ٍةَّمال ٍناَطْیَش பட் A'oozu Bikalimatillahi-Tammatti Min Kulli Shaytaanin Wa Hammatin Wamin Kulli Aynin Lammatin - ShareChat