*آہ بابری! مسجد تجھے کیسے بھلا پائیں گے؟💔💔*
کفار و مشرکین کا شروع سے ہی وتیرہ رہا ہے کہ اللہ پاک کے عبادت خانوں کو توڑ کر وہاں شیطانی بت خانے بنائیں جائیں ، فتنہ و فساد برپا کیا جائے۔ لیکن اس کا انجام ان کو معلوم نہیں اور ایسے لوگ دنیا میں ظالم و جابر ہیں اور آخرت میں ہمیشگی کے عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے۔
اللہ پاک فرماتا ہے:
وَمَنْ َظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهٗ وَسَعٰى فِي خَرَابِهَا ۖأُولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِیْ الدُّنْيَا خِزْيٌ وَّ لَهُمْ فِیْ الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔
(سورہ: بقرہ آیت:114)
ترجمہ:اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ کی مسجدوں کو روکے ان میں نامِ خدا لئے جانے سے اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے ان کو نہ پہنچتا تھا کہ مسجدوں میں جائیں مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب۔(کنزالایمان)
آج ہم مسلمان غم و الم کے عالم میں ہیں اور اندر سے خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ حکومت نے اس قدر ظلم و جبر کیا۔ جسے بیان کرتے آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں، کلیجہ #6ڈسمبر بابری مسجد کی یاد میں

