#🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو❣️☝️ #پردہ عورت کی زینت ہے #💖👍لڑکیوں کا پردہ کرنا😔👍 #اسلام کی شہزادی پردہ کرتی ہیں #अल्लाहु अकबर
......."" پردہ کیوں ضروری ہے؟"".......
سلسلہ پوسٹ 23.
"""برقعوں کی سادگی"""
اس لیے عورت کو بتایا گیا کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلے۔۔۔ بہت ضروری ہو تو پردے میں نکلے۔۔۔ اور پردہ بھی ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس کو دیکھتے ہی رہ جائیں۔۔۔ آج کل کی نوجوان بچیاں پردا بھی کرتی ہیں تو ایسے کڑھائی والے خوبصورت برقعے ڈھونڈ کے لاتی ہیں کہ جن کو دیکھ کر ہر انسان سوچے کہ برقعہ کے اندر تو حور کی بچی ہے۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ اندر چڑیل کی بہن موجود ہوگی۔۔۔
جب پردہ کرنا ہے تو پردے کا کیا مطلب ہے کہ ایسے برقعہ پہنیں کہ جس کی طرف دیکھنے کو طبیعت نہ کرے۔۔۔ اور تو اور موتی لگاتی ہیں۔۔۔ اپنے برقعوں کو کڑھائیاں اچھی اچھی کرواتی ہیں۔۔۔ اور پھر ہوتی بھی کنواری بچیاں ہیں۔۔۔ چلو بڑی عمر کی ہیں، بچوں والی ہو گئی ہیں اور اس نے کوئی ایسا برقعہ لے لیا تو اور بات ہوتی ہے۔۔۔
جوان کنواری بچی کے لیے اس قسم کی آرائش کرنا کہ جس پر غیر مرد کی نظر خواہ مخواہ کھنچے، یہ گناہ کی دعوت ہے۔۔۔ اس لیے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔۔۔
ضرورت پڑنے پر جب جوان بچیاں گھروں سے باہر نکلیں۔۔۔ سادہ برقع پہن کر نکلیں تا کہ کسی کی نظر ہی اس کی طرف نہ آئے۔۔۔
بلکہ پہلے وقت کی نوجوان بچیاں جب گھر سے باہر نکلتی تھیں تو ہم نے سنا ہے، کتابوں میں پڑھا ہے کہ وہ ایسے چلتی تھیں جیسے بوڑھی عورتیں چل رہی ہوں، تاکہ غیر مرد کی ان کی طرف توجہ بھی نہ جا سکے۔۔۔ اور یہ وہ اللہ کے ڈر سے کیا کرتیں تھیں۔
جاری۔۔۔
برائے مہربانی ہر آنے والی پوسٹ کو اپنے عزیز و اقارب تک ضرور پہنچائیں۔۔۔
شکریہ❣️جزاک اللہ خیرا 🌹