#الفاظ اللہ تعالیٰ نے ہمارے جسم میں ایک عضو ایسا بنایا ہے جس سے ہم اپنے دل کی بات کا اظہار کر سکتے ہیں اپنے محسوسات مشاہدات اور تجربات کو بتلا سکتے ہیں اور وہ عضو زبان ہے۔ اس عضو کو اگر قابو میں رکھا جائے اور اس کا درست استعمال کیا جائے تو انسان دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے اور اگر اس کو لایعنی فضول جھوٹ غیبت چغلیفحش گوئی بدعہدی گالم گلوچ ، طنز و تشنیع تمسخر وغیرہ میں استعمال کیا گیا تو اسی کی وجہ سے انسان کا وقار، اعتماد اور ذاتی حیثیت معاشرے سے ختم ہوجاتی ہے اور وہ جہنم کا ایندھن بن جاتا ہے۔ حدیث مبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یہ ارشاد فرمائی عَلَيْكَ بِطُولِ الصَّمْتِ فَإِنَّهُ مَطْرَدَةٌ لِلشَّيْطَانِ وَعَوْنٌ لَكَ عَلَى أَمْرِ دِينِكَ. زیادہ خاموش رہا کرو کیونکہ یہی چیز شیطانی حملوں سے بچانے والی ہے اور دینی امور میں تمہاری مددگار ہو گی۔ #🫀🫀


