
عاشق بااللہ عاشق رسول عاشق قرآن
@636015186
آپ صلّی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا زندہ کرو دوستوں
#👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 شعبان*
#💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 کی غفلت
انسان مستقبل کے لیے بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کرتا ہے، خواب بُنتا ہے اور برسوں آگے تک کی تیاری میں مصروف رہتا ہے، مگر ایک حقیقت کو اکثر بھلا دیتا ہے *اور وہ ہے موت۔* حالاں کہ موت نہ کسی وقت کی پابند ہے نہ کسی منصوبے کی محتاج۔ عقل مند وہی ہے جو دنیا کی تدبیروں کے ساتھ *آخرت کی تیاری بھی رکھے،* کیونکہ اصل کامیابی اسی دن کام آئے گی جب سب منصوبے ختم اور صرف اعمال باقی رہ جائیں گے۔
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا تربیت اولاد کے بارے چالیس اہم گذارشات...!
1:اولاد اللہ کی امانت ہے...اور امانت میں کوتاہی صرف مار پیٹ نہیں...بلکہ تربیت چھوڑ دینا بھی ہے...!
2:بچے وہ نہیں کرتے جو آپ کہتے ہیں...بچے وہ کرتے ہیں جو آپ کرتے ہیں...!
3:نماز کی تلقین سے پہلےگھر میں نماز کا ماحول بنائیں...!
4:حرام لقمہ...! اولاد کے دل سے نورِ ایمان چھین لیتا ہے...!
5:جو والدین اولاد کے لیے دعا نہیں کرتے...وہ اپنی طاقت کا سب سے بڑا ذریعہ کھو دیتے ہیں...!
6:محبت کے بغیر تربیت ظلم ہے...اور تربیت کے بغیر محبت بگاڑ ہے...!
7:ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے...اور باپ کا کردار پہلی کتاب...!
8:اولاد کو وقت دیناسب سے قیمتی صدقہ ہے...!
9:موبائل بچے کے ہاتھ میں نہیں...بچے کا مستقبل اس کے ہاتھ میں دے دیتا ہے...!
10:جھوٹ بولنے والے والدین...سچ بولنے والی اولاد پیدا نہیں کر سکتے...!
11:علم سے پہلے ادب سِکھائیں...ادب آ جائے تو علم خود راستہ بنا لیتا ہے...!
12:برا دوست...اولاد کے ایمان کا خاموش قاتل ہوتا ہے...!
13:غصے میں دی گئی نصیحت...اصلاح نہیں...نفرت پیدا کرتی ہے...!
14:ماں باپ کی لڑائیاں...بچوں کے دلوں کو عمر بھر کے لیے زخمی کر دیتی ہیں...!
15:اولاد کو اللہ سے جوڑیں...صرف سزا سے نہیں...محبت سے...!
16:چھوٹی دعائیں...بڑی زندگیاں سنوار دیتی ہیں...!
17:جو والدین کا ادب نہیں سِیکھتا...وہ کسی کا ادب نہیں کر سکتا...!
18:مال کم دیں...کردار زیادہ دیں...!
19:بچوں کے سوال دبانے سے
جہالت ختم نہیں...ضد پیدا ہوتی ہے...!
20:غلطی پر تنہائی میں سمجھانا...اصل تربیت ہے...!
21:نبی ﷺ کی سیرت...اولاد کی بہترین تربیتی کتاب ہے...!
22:ہر خواہش پوری کرنا...اولاد کو مضبوط نہیں...کمزور بناتا ہے...!
23:دین کو سخت بنا کر پیش نہ کریں...دین آسان ہے...ہم مشکل بنا دیتے ہیں...!
24:حلال روزی...! صالح اولاد کی بنیاد ہے...!
25:بے ترتیب زندگی...بے ترتیب کردار پیدا کرتی ہے...!
26:والدین کی گالی...اولاد کی زبان خراب کرتی ہے...!
27:دین جبر سے نہیں...سمجھ سے دل میں اترتا ہے...!
28:اولاد کو ذمہ داری دیں...یہی خود اعتمادی کی کنجی ہے...!
29:بچپن کی صحبت...زندگی کا رخ بدل دیتی ہے...!
30:جو خود نہیں سِیکھتا...وہ صحیح سِکھا نہیں سکتا...!
31:سادگی سِکھائیں...آسائش نہیں...!
32:بچوں کی عزت کریں...وہ عزت کرنا سیکھ جائیں گے...!
33:والدین کا معاف کرنا...اولاد کو سچائی سِکھاتا ہے...!
34:حـــیا...! ایمان کی پہچان ہے...!
35:ہر مسئلے میں...اللہ کو یاد کرنا سِکھائیں...!
36:اولاد کا موازنہ...حسد کا بیج بوتا ہے...!
37:اچھـــا نـــام...! اچھی شناخت کی پہلی سیڑھی ہے...!
38:والدین کا باہمی احترام...اولاد کی خاموش تربیت ہے...!
39:صرف نیک بنانا کافی نہیں...نیکی پر قائم رکھنا بھی حضروری ہے...!
40:اولاد کی سب سے بڑی تربیت...والدین کی اپنی اصلاح ہے...!
منقول #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻
#💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 چاہو تو دعا کرو !!*
#👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 کا سراب اور مشقتوں کا گلستان*
اللہ تعالیٰ نے انسانی نفس کی آزمائش کے لیے ایک عجیب و غریب توازن رکھا ہے۔ وہ راستہ جو بظاہر پُرفریب، آسان اور رنگین نظر آتا ہے، دراصل وہ جہنم کی طرف لے جانے والا راستہ ہے جسے نفسانی خواہشات کے خوبصورت پردوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
دوسری طرف وہ راستہ جو بظاہر دشوار گزار، صبر آزما اور کانٹوں بھرا نظر آتا ہے، وہی دراصل جنت کی ابدی راحتوں کا راستہ ہے جسے مشقتوں اور آزمائشوں کے غلاف میں لپیٹ دیا گیا ہے۔
*عقلمندی کا مظاہرہ کیجیے*
عقلمند وہ ہے جو ظاہری چمک دمک پر نہ جائے بلکہ انجام پر نظر رکھے۔ اگر آج کا راستہ تھکا دینے والا ہے مگر منزل رب کی رضا ہے، تو وہی راستہ انتخاب کے قابل ہے۔ کیونکہ تھکن ختم ہو جائے گی لیکن اجر باقی رہے گا، اور خواہش کی لذت مٹ جائے گی لیکن اس کا گناہ لکھ دیا جائے گا۔
#💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 رشک لوگ:
______________________________
______________________________🥰😘
#👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻
#💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑
#👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻
#💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑












