🥰میرا سٹیٹس ❤️
1M Posts • 2147M views
Rangrez رنگریز
502 views 4 hours ago
#🥰میرا سٹیٹس ❤️ #RANGREZ OFFICIAL ـ *✍🏻➤⃟؁🌹* *_منجانب_* *_عزیزگروپ_* *_اصلاح امن کا پیغام_* *_"چپ کی طاقت "_,,* *_چپ رہ جانا بظاہر کمزوری لگتا ہے، مگر دراصل یہ انسان کے صبر، تحمل اور ایمان کی علامت ہوتی ہے_,,* *_ہر کوئی بول سکتا ہے، مگر چپ رہنا صرف وہی شخص جانتا ہے جس کا دل زخمی ہو اور جو معاملہ اللہ کے حوالے کر چکا ہو_,,* *_چپ وہ بددعا ہے جو لفظوں میں نہیں مگر عرش تک جا پہنچتی ہے_,,* *_جب انسان دکھ، درد اور ناانصافی کے باوجود زبان بند رکھتا ہے تو وہ اپنی شکایت خالقِ کائنات کے سپرد کر دیتا ہے، اور پھر قدرت خود فیصلہ سناتی ہے_,,* *_قدرت کا انتقام بہت سخت ہوتا ہے کیونکہ وہ عدل پر مبنی ہوتا ہے، نہ جذبات پر_,,* *_انسان جب بدلہ لینا چاہے تو انصاف بھول جاتا ہے، مگر جب اللہ بدلہ لیتا ہے تو انصاف اپنی کامل شکل میں ظاہر ہوتا ہے_,,* *_اسی لیے کہا جاتا ہے کہ "چپ سے بڑی کوئی بددعا نہیں ہوتی_,,* *_یہ چپ بظاہر خاموشی ہے مگر دراصل وہ خاموش صدا ہے جو اللہ کے دربار تک پہنچتی ہے_,,* *_لہٰذا جب کوئی تم پر ظلم کرے، تمہیں غلط سمجھے یا تمہارے خلوص کی قدر نہ کرے تو چپ ہو جاؤ_,,* *_کیونکہ تمہاری چپ اللہ کی عدالت میں گواہی بن جاتی ہے، اور اس کا فیصلہ ہمیشہ برحق ہوتا ہے_,,☞◆* *_منجانب_* *_عزیز گروپ_* *_اِصلاح امن کا پیغام_* ـ *~🌹📚_________📚🌹~*
14 likes
13 shares