روحِ من جاناں
میں تمہارے لہجے کی لرزش کو
شبنم کی طرح چن کر دل کے گلدان میں رکھوں گا
تمہاری سانسوں کی تھکن کو نرم ہوا کی طرح
سہلا کر سکون کے دائرے میں بٹھاؤں گا
سنو اے ملکۂ سخن آج لفظوں کی سلطنت کو
ذرا دیر کے لیے تعطیل دو
آج تم خود ایک مکمل نظم بن جاؤ
بےقافیہ بےبحر مگر سراپا سچ
تمہارے کندھوں پر رکھے برسوں کے بوجھ کو
خاموشی کی نیند سلا دوں
تمہارے دل کے کونے میں
جو ادھورے جملے سسک رہے ہیں
انہیں امید کے نقطوں سے مکمل کر دوں
میں تمہاری آنکھوں میں چھپی تھکن کو
خوابوں کے رنگوں سے دھو دوں گا
تمہاری ہر خاموشی کو سنوں گا
تمہاری ہر مسکراہٹ کو سنبھالوں گا
تمہارے ہر بکھراؤ کو
اپنے صبر کی سوئی سے سی دوں گا
آؤ اس رات کو گواہ بناتے ہیں
کہ تم لفظوں کی ملکہ ہو
اور میں تمہارے سکون کا خادم
تم استعاروں کی سازندہ ہو
اور میں تمہاری تھکن کا محافظ
یوں ہم دونوں مل کر
ایک ایسی نظم لکھیں گے
جس کا عنوان محبت ہوگا🌸❤️
#میرا عشق تو ہے #💓 मोहब्बत दिल से #❤️Love You ज़िंदगी ❤️ #💝 शायराना इश्क़