🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو⁦❣️⁩☝️⁩
50 Posts • 14K views
Beiman
478 views 5 days ago
#💖💖islamic post💖💖 #خلاصۃ دین کورس #Deen ki Baten #अल्लाहु अकबर #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو⁦❣️⁩☝️⁩ ......."" پردہ کیوں ضروری ہے"" ؟۔۔۔۔۔۔۔ سلسلہ پوسٹ 17 """قرآن کی نصیحت""" روکھے پن سے بات کرنا۔۔۔ جو عورت روکھے پن سے غیر مرد سے بات کرے گی۔۔۔ اس مرد کو جرات ہی نہیں ہوگی کہ وہ ایک بات سے دوسری بات کہہ سکے۔۔۔ اور اگر بات کرتے ہوئے ساری دنیا کی شیرنی زبان میں سمٹ ائے گی اور پیار محبت کے انداز میں نرم باتیں کی جائے گی: فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ - ( الاحزاب : ۳۲) قرآن مجید نے فیصلہ دے دیا کہ ایسا نہ ہو کہ طمع کرے وہ بندہ جس کے دل میں مرض ہے۔۔۔دلوں میں شہوت اور مرض تو مردوں کے ہوتا ہی ہے۔۔۔ ذرا کسی نے نرم بات کی۔۔۔ آواز پسند اگئی۔۔۔ لہجہ پسند آ گیا۔۔۔ کچھ اور نہیں تو مرد کے ذہن میں اتنا ہی خیال آ گیا کہ یہ عورت خود بات کرنے کا موقع دے رہی ہے۔۔۔ تو مرد خود آگے قدم بڑھائے گا اس لیے کہ اس کو تو موقع کی تلاش ہوتی ہے۔۔۔ میں نے تو پہلے عرض کیا کہ سب کے سب مرد موقع پرست Opportunisth ہوتے ہیں۔۔۔ الا ماشاء اللہ، اللہ جس کی حفاظت کرے۔۔۔ جس کے دل میں اولیاء کا نور ہو۔۔۔ بس وہ ہے کہ جو اس فتنے سے بچتا ہے۔۔۔ ورنہ اس معاملے میں سب کے سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں۔۔۔ شریعت نے کہا جب بات کرنے کا موقع ملے تو آپ بات ہی ذرا روکھے انداز سے کیجیے۔۔۔ کئی مرتبہ بچیوں کے ذہن میں یہ بات آتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے بات کرتی ہیں کہ پس میں تو ذرا فون پہ بات کر لیتی ہوں میں نے تو کبھی اُسے دیکھا بھی نہیں۔۔۔ یہ بہت بڑا شیطان کا پھندہ ہے جب آپ کسی سے بات کرنے پر آمادہ ہو تو پھر اگلے کام سب آسان ہو جائیں گے۔۔۔ دیکھیے! پورے انبیاء علیہ السلام میں سے کسی نے یہ دعا نہیں مانگی کہ اللہ میں آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔ رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرُ إِلَيْكَ (الاعراف: ۱۴۳) اللہ میں آپ کو دیکھنا چاہتا ہوں۔۔۔ ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ صرف موسی علیہ السلام ایسے ہیں کہ جن کے بارے میں قران پاک میں یہ فرمایا کہ اے اللہ! میں اپ کا دیدار کرنا چاہتا ہوں۔۔ مفسرین نے اس کی وجہ لکھی ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کلیم اللہ تھے۔۔۔ ان کو اللہ تعالی سے ہم کلامی کا موقع ملتا تھا۔۔۔ یہ دستور ہے کہ جب کسی کو ہم کلامی کا موقع ملے گا تو اگلا قدم ہوگا کہ ایک دوسرے کو دیکھنے کو دل کرے گا۔۔۔ قرآن مجید سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ اگر آپ نے فون پر بات کرنے کی کسی کو اجازت دے دی تو اگلا قدم پھر ملاقات کا ہوگا۔۔۔ جب ملاقات ہوتی ہے تو پھر حجابات سب کے سب ہٹ جایا کرتے ہیں۔۔۔ "تُو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا، دونوں انسان ہیں تو کیوں اتنا حجابوں میں ملیں"۔۔۔ پھر سب حجاب اتر جاتے ہیں اور انسان کو احساس ہی نہیں ہوتا۔۔۔ پتہ تب چلتا ہے، جب گناہ ہو چکا ہوتا ہے۔۔۔ اس لیے اس کو ابتدا سے ہی رو کیے۔۔۔ یہ ذہن میں سوچنا کہ فلاں کی شکل ایسی ہے۔۔۔ فلاں کی Personality میں بڑی Grace ہے۔۔۔ انتہائی بیوقوفی کی بات ہے۔۔۔ اس لیے کہ جب اللہ تعالی نے انسان کے مقدر میں یہ چیز لکھ دی کہ اس نے جوان ہونا ہے۔۔۔ پھر اس کی شادی ہونی ہے۔۔۔ تو انسان اپنے وقت کا انتظار کرے۔۔۔ ہر چیز اپنے وقت پر اچھی لگتی ہے۔۔۔ جو انسان وقت سے پہلے گناہوں کے ذریعے اپنی ضرورتیں پوری کرنے لگتا ہے تو پھر اس کی زندگی کے اندر پریشانیاں آتی ہیں۔۔۔ کوئی بندہ آپ ایسا نہیں دکھا سکتیں کہ دنیا کے اندر جس نے زنا والے گناہ کو اپنایا ہو اور خوشیوں بھری زندگی گزاری ہو۔۔۔ بلکہ یہ اگر کسی سے بات کرنے بھی لگتی ہیں تو ہزار خطرے۔۔۔ بہن سے چھپاؤ، ابو سے چھپاؤ، کسی کو پتہ نہ چلنے پائے۔۔۔ ایک گناہ کیا کیا ہر وقت کی مصیبت خرید لی۔۔۔ اب اس گناہ کو چھپانے کے لیے ان کو قدم قدم پر جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔۔۔ بہانے بنانے پڑتے ہیں۔۔۔ بات چیت کا موقع نکالنے کے لیے یہ جھوٹ اور غلط بیانی کے ذریعے مواقع پیدا کرتی ہیں۔۔۔ کیا تو ایک گناہ ہے لیکن اس نے سینکڑوں گناہوں کے راستے کھول دیئے۔۔۔ اور کئی مرتبہ تو جھوٹی قسمیں کھائی جاتی ہیں اپنے عیبوں کو چھپانے کے لیے۔۔۔ برائے مہربانی ہر انے والی پوسٹ کو اپنے عزیز و اقارب تک ضرور پہنچائیں۔۔۔ شکریہ🫀جزاک اللہ خیرا 🌹
ShareChat QR Code
Download ShareChat App
Get it on Google Play Download on the App Store
14 likes
13 shares
Beiman
411 views 11 hours ago
#خلاصۃ دین کورس #अल्लाहु अकबर #Deen ki Baten #💖💖islamic post💖💖 #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو⁦❣️⁩☝️⁩ ......."" پردہ کیوں ضروری ہے؟"" ....... سلسلہ پوسٹ 19. """حفاظت ناموس اور انعام خداوندی""" قیامت کے دن اللہ تعالی آپ سے پوچھیں گے کہ آپ نے اپنی عزت کی حفاظت کیوں نہیں کی؟... اس لیے جوان بچیوں کو چاہیے کہ وہ محسوس کریں ہمارے لیے زندگی میں ایک جہاد کا وقت ہوتا ہے اور وہ ہے اپنی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا۔۔۔ اسی لیے جو عورت اپنی عزت و ناموس کی حفاظت کرے گی اور اس کی حفاظت کرتے ہوئے اگر اس کو موت بھی آئی تو شریعت نے کہا کہ جو لڑکی اپنی عزت بچاتے ہوئے فوت ہو جائے گی۔۔۔ اس کو اللہ تعالی قیامت کے دن شہیدوں کی قطار میں کھڑا فرمائیں گے۔۔۔ سبحان اللہ عظیم🫀 اللہ اکبر کبیرہ۔۔۔ """اللہ رب العزت کی قدردانی""" اللہ رب العزت بڑے ہی قدردان ہیں۔۔۔ ایک حدیث میں یہ فرمایا: کہ اگر کسی نے کسی کو گناہ کی دعوت دی اور اس نے جواب میں کہا کہ میں اللہ سے ڈرتی ہوں اور گناہ کی طرف قدم نہ اٹھایا تو اللہ تعالی رب العزت کریم قیامت کے دن اس کو اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائیں گے۔۔۔ اب یہ نعمتیں کیوں مل رہی ہیں؟۔۔۔ اس لیے کہ اس نے اپنے آپ کو گناہوں سے بچایا۔۔۔ جاری۔۔۔ 👆🏻برائے مہربانی ہر انے والی پوسٹ کو اپنے عزیز و اقارب تک ضرور پہنچائیں شکریہ🫀 جزاک اللہ خیرا 🌹
ShareChat QR Code
Download ShareChat App
Get it on Google Play Download on the App Store
5 likes
20 shares
Beiman
508 views 1 days ago
*{مسلم لڑکیاں آخر غیر مسلم لڑکوں سے شادی کیوں کرتی ہیں؟}* *﴿دخترانِ ملت بنیں قوم کی ذلت اسباب، وجوہات، تجزیہ و حل﴾* *قسط نمبر: ۲ — اسلام میں عورت کا مقام* *﴿✍🏻ندیم اشرف﴾* *جب آفتابِ رسالت ﷺ کی کرنیں حجاز کے تیرہ و تاریک افق پر نمودار ہوئیں تو گویا صدیوں کی جمی ہوئی سنگدلی، خون آشامی، سفاکی اور عورت دشمنی کے بت ریزہ ریزہ ہونے لگے۔ وہی عرب جو بیٹی کی ولادت پر نوحہ کرتے، چہرے سیاہ کر لیتے، دلوں میں غیظ و غضب کے طوفان برپا کر دیتے تھے اچانک رحمتِ عالم ﷺ کے دستِ شفقت سے انسانیت کی معراج پر فائز ہونے لگے۔ نبوت کی مقدس نسیم نے ان کے مردہ دلوں میں محبت کے چشمے جاری کیے، اور ان کی سنگلاخ فطرت میں نرمی، ملائمت، کرم اور حسنِ سلوک کے انوار بھر دیے۔* *اسلام نے انہیں بتایا کہ عورت زحمت نہیں، رحمت ہے؛ وہ محض وجودِ انسانی کا ایک کمزور جز نہیں بلکہ سببِ وجود ہے۔* *یہ اسلام ہی تھا جس نے مرد کو یاد دلایا کہ اگر کوئی عورت نہ ہوتی تو نہ تیری حیات ہوتی نہ نسل چلتی؛ تجھے گود میں ماں نے پالا، تیری پیٹھ پر بہن نے سایہ کیا، تیرے قلب میں بیٹی نے محبت جگائی اور تیرے گھر کو زوجہ نے سکون بخشا۔* *اسلام نے عورت کو محض احترام نہیں دیا بلکہ اس کی حیثیت کو چار واضح دائروں میں تقسیم کر کے اس کے حقوق کو آسمانی سند عطا کی بحیثیت بیٹی اس کے لیے رحمت لکھی، بحیثیت بہن اس کے ساتھ عفت و غیرت لازم کی، بحیثیت زوجہ اس کی نان و نفقہ، عزت و محبت اور حقوق کا اہتمام فرمایا، اور بحیثیت ماں اس کے قدموں کے نیچے جنت رکھ دی۔* *رسولِ کریم ﷺ نے بیٹیوں کی عظمت یوں بیان فرمائی کہ ان کے وجود کو محض گھریلو ذمہ داری نہیں بلکہ جنت کے حصول کا ذریعہ قرار دے دیا۔* *حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا:* "*مَنْ كانَتْ لَهٗ ثَلاثُ بَناتٍ، أَوْ ثَلاثُ أَخَوَاتٍ، أَوِ ابْنَتانِ، أَوْ أُخْتَانِ، فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُنَّ، وَاتَّقَى اللّٰهَ فِيهِنَّ، دَخَلَ الْجَنَّةَ"* *“جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں، یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں، اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے اور اللہ سے ڈرتا رہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے اسے جنت میں داخل فرمائیں گے۔’’* *(ترمذی: باب ما جاء فی النفقۃ علی البنات)* *اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:* *"مَنْ ابْتُلِیَ مِنْ هٰذِهِ الْبَنَاتِ بِشَيْءٍ فَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ، كُنَّ لَهٗ سِتْرًا مِنَ النَّارِ"* *“جس شخص کو بیٹیوں کی پرورش کی آزمائش دی گئی اور اس نے صبر و محبت سے ان کی پرورش کی، وہ بیٹیاں اس کے لیے دوزخ سے آڑ بن جائیں گی۔’’* *(ترمذی)* *یہ صرف الفاظ نہیں، یہ عورت کی عظمت کا آسمانی اعلان تھا،ایسا اعلان جس نے دنیا کے ہر غلام معاشرے، ہر جاہل قبیلے، ہر شقی القلب مرد کو آئینہ دکھایا کہ عورت کو پاؤں کی ٹھوکر نہیں، آنکھ کی ٹھنڈک ہونا چاہیے۔* *اسلام نے عورت کو عزت کا وہ مقام دیا جس کی نظیر نہ کسی قدیم تہذیب میں ملتی ہے نہ کسی جدید تمدّن میں۔* *دنیا کی ہر قوم عورت کے حق میں یا تو افراط کی انتہا پر جا پہنچی یا تفریط کے گڑھے میں گر گئی:* *کہیں عورت کو دیوی بنا کر پوجا گیا مگر اس کے حقوق پامال کیے گئے؛* *کہیں اسے حیوان سمجھ کر گھر کی غلام بنا دیا گیا؛* *کہیں اسے بازار کی زینت اور تماشائیوں کا دل بہلانے کا کھلونا بنا دیا گیا؛* *کہیں اسے آزادی کی آڑ میں اس کی عصمت نوچ لی گئی۔* *لیکن اسلام نے اس کے وجود کو وہ توازن اور وقار عطا کیا کہ نہ وہ بت بنی نہ کھلونا، نہ وہ کارخانے کی مزدور مشین بنی، نہ بازار کی اشتہاری گڑیا؛* *بلکہ وہ خاندان کی بنیاد، نسل کی معمار، ایمان کی امین اور غیرتِ ملّت کی نگہبان بنی۔* *حاصلِ کلام یہی ہے کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں اور یہ رحمت اس وقت رحمت بنتی ہے جب اسلامی حدود، پردہ، حیاء اور عصمت کے دائرے میں پرورش پائے۔* *ایسی بیٹی نہ صرف والدین کے لیے جنت کا وسیلہ بنتی ہے بلکہ دنیا میں بھی ان کا نام روشن کرتی ہے، خاندان کو وقار دیتی ہے اور ملت کے اخلاقی وجود کو مضبوط کرتی ہے۔* *یہ دوسری قسط صرف عورت کی عزتِ اسلامی کا اجمالی تعارف ہے۔* *اگلی قسط ان شاء اللہ اس طرف متوجہ کرے گی کہ جب اسلام نے عورت کو اتنی بلندی عطا کی تو پھر آج وہ کن مراحل سے گزر کر اپنی عصمت غیر مسلم معاشروں اور افراد کے ہاتھوں میں سونپ دیتی ہے اور اس زوال کے اصل اسباب کیا ہیں۔* #🥀پردہ بہت ضروری ہے یاد رکھو⁦❣️⁩☝️⁩ #💖💖islamic post💖💖 #अल्लाहु अकबर #Deen ki Baten #خلاصۃ دین کورس
ShareChat QR Code
Download ShareChat App
Get it on Google Play Download on the App Store
20 likes
4 shares