ShareChat
click to see wallet page

*~شبِ برات~* *_رب نے تجھے ہے بخشی فضیلت شبِ برات_* *_ہر شخص تیری کرتا ہے مدحت شبِ برات_* *_آئی ہے لیکے بارشِ رحمت شبِ برات_* *_عاصیوں کے واسطے راحت شبِ برات_* *_بخشش کی رات ہے کرو جم کر عبادتیں_* *_اللہ کی ہے خاص عنایت شبِ برات_* *_محتاج وہ نہ ہوگا زمانے میں غیر کا_* *_کرتا ہے جو خدا کی عبادت شبِ برات_* *_ہوتا ہے بالیقیں وہ گناہوں سے پاک صاف_* *_کرتا ہے جو بھی رب کی اطاعت شبِ برات_* *_تف اس پہ جس نے اپنا یہ موقع گنوا دیا_* *_جس کو نہیں ہے سونے سے فرصت شبِ برات_* *_محروم ہیں وہ نعمتِ ربِ قدیر سے_* *_تکیہ کلام جن کا ہے بدعت شبِ برات_* *_خود کو بچانا دہر کے گندی ہواؤں سے_* *_دل سے مناؤ کر کے طہارت شبِ برات_* *_جو مانگنا ہے ایچ ایس ذرا دل سے مانگنا_* *_آواز دے رہی ہے یہ قدرت شبِ برات_* #ماہ شعبان کے چند ایام #🕌 نعت شریف🎧

609 ने देखा