ShareChat
click to see wallet page

*حضرت علامه امام فخر الدین رازی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں* *کہ دنیا ایک باغ ہے جسے پانچ چیزوں سے سجایا گیا ہے عالموں کے علم سے ، حاکموں کے انصاف سے ، عبادت گزاروں کی عبادت سے تاجروں کی امانت سے اور اہل پیشہ کی نصیحت سے تو ابلیس نے پانچ قسم کا جھنڈا آکر ان چیزوں کی بغل میں گاڑ دیا ۔ علم کے پہلو میں حسد کا جھنڈا ، انصاف کے بازو میں ظلم کا جھنڈا ، عبادت کی بغل میں ریا کاری کا جھنڈا، امانت کے پہلو میں خیانت کا جھنڈا اور اہلِ پیشہ کے بازو میں کھوٹ کا جھنڈا ۔* *📓تفسیر کبیر جلد اول ص ۳۶* *علم کی بغل میں حسد کا جھنڈا ابلیس کے گاڑنے ہی کا اثر ہے کہ عالموں میں حسد بہت زیادہ پایا جاتا ہے یہاں تک کہ استاد شاگرد سے اور شاگرد استاد سے حسد کرنے لگتا ہے بلکہ یہاں تک کہ بعض عالم جو اپنے قول و فعل سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم تقویٰ کی سب سے بلند چوٹی پر بیٹھے ہوئے ہیں وہ بھی ابلیس کے حسدی جھنڈا کے نیچے آکر بری طرح حسد کرنے لگتے ہیں اور دین متین کی صحیح خدمت کرنے والے عالموں کو طرح طرح سے اذیتیں پہنچاتے ہیں* #🕌 نعت شریف🎧 #🕌سیرت النبیﷺ📓 #📗حدیث کی باتیں📜

1.2K views
1 months ago