꧊Ꝛ͜𝖎ریدا𝙳𝝰 𝆺𝅥⃝💜⟵꯭.
1.2K views
امامِ اہلسنّت کا پیام تمام مسلمانوں کے نام شبِ براءَت قریب ہے،اس رات تمام بندو کے اَعْمَال اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں۔اللہ رحمٰن و رحیم اپنے محبوبِ کریم، حُضُور پُر نُور  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  کے صدقے اس رات مسلمانوں کے گُنَاہ معاف فرما دیتا ہے مگر چند وہ بھی ہیں،جن کی اس رات بھی بخشش نہیں ہوتی۔ان میں وہ دو مسلمان بھی ہیں جو آپس میں دُنیوی وجہ سے رنجش رکھتے ہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:ان کو رہنے دو،جب تک آپس میں صلح نہ کر لیں۔ لہٰذا اَہْلِ سُنَّت کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے 14 شعبان المعظم کا سُورج ڈوبنے سے پہلے پہلے آپس میں ایک دوسرے سے (صلح)صفائی کر لیں،ایک دوسرے کے حقوق ادا کر دیں یا معاف کرالیں تاکہ اَعْمَال نامہ بندوں کے حُقُوق سے خالی ہو کر اللہ رَبُّ العزّت کے حُضُور پیش ہو۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مزید فرمایا:سب مسلمانوں کو سمجھا دیا جائے کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں نہ خالی زبان دیکھی جاتی ہے،نہ وہاں نِفَاق پسند ہے۔ اس لئے صلح و معافی سب سچّے دِل سے ہو۔ کلیاتِ مکاتیبِ رضا ، جز : 1 ، صفحہ : 356 #🥰میرا سٹیٹس ❤️