واپسی
اُس نے کہا ، سُن
عہد نِبھانے کی خاطر ٫ مت آنا
عہد نبھانے والے ٫ اَکثر
مَجبوری ٫ یا مہجُوری کی
تَھکن سے لوٹا کرتے ھیں۔
تم جاؤ
اور دَریا دَریا ٫ پیاس بجھاؤ
جِن آنکھوں میں ڈُوبو
جس دِل میں اُترو
میری طَلب ٫ آواز نہ دے گی۔
لیکن ٫ جب میری چاھت
اور میری ٫ خُواھش کی لَو
اِتنی تیز اور ٫ اِتنی اُونچی ھو جائے
جب دِل رو دے ، تَب لوٹ آنا
#حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love#