کچھ لوگ زندگی میں
صرف ایک ہی بار ملتے ہیں
بدقسمتی سے
صرف ایک بار
صرف ایک موقع
ایسے لوگ
جنہیں دیکھ کر یوں لگتا ہے
جیسے وہ خاص تمہارے لئے ہی بنائے گئے ہوں
بالکل تمہاری روح کے ناپ کے مطابق
وہ تمہاری روح اوڑھے ہوئے ہوتے ہیں
ہاں بالکل
اوڑھے ہوئے
اس احساس کے لئے اس سے بہتر لفظ کوئی نہیں
ان کے ساتھ ہوتے ہوئے
تم خود سے گلے مل رہے ہوتے ہو
ان کی موجودگی میں
تمہیں خود سے محبت ہونے لگتی ہے
یہ صرف اس لئے نہیں
کہ ان کے ساتھ تمہیں سکون ملتا ہے
بلکہ اس لئے
کہ تم انہیں عام لوگوں کی نظر سے نہیں دیکھتے
دل ہی دل میں
تمہیں یقین ہو جاتا ہے
کہ وہ کسی اور مٹی کے بنے ہیں
آدم اور حوا کی مٹی سے ذرا مختلف
جیسے کسی گہرے سرخ جواہر جیسی مٹی سے
جس میں کسی خوبصورت گزرے ہوئے زمانے کی خوشبو ملی ہو
ایسے زمانے کی
جسے تم پورے دل سے جینا چاہتے ہو
ان کے ساتھ
ایک عجیب سا سکون ملتا ہے
ایسا سکون
جو عادت بن جاتا ہے
جس کا علاج صرف
ان کے قریب رہنا ہوتا ہے
خدا کے لئے
اگر تمہیں ایسے لوگ مل جائیں
تو کبھی یہ نہ سوچنا
کہ انہیں چھوڑ دیا جائے
کیونکہ ایسے لوگ
تمہاری پناہ ہوتے ہیں
تمہارا سکون ہوتے ہیں
اور کبھی کبھی
تمہاری واحد جیت بھی
اگر وہ مل جائیں
تو انہیں خود سے دور مت جانے دینا
ان کے پروں سے لپٹ جانا
اور زندگی کے آخری دن تک
انہیں تھامے رکھنا
#👨🏻🏫لوگوں کے لئے سیکھ🧑🤝🧑 #👩🏻❤️👨🏻 سچا ساتھی 🤗 #حقیقی محبت #عشق حقیقی #محبت #سچی محبت true love# #💐 آداب 👐