روحِ من
چاندنی رات جیسی لڑکی
تمہارے حسن پر عاشقی کا دعویٰ کرنے والے
ہزاروں حسین جوان ہوں گے
سمندر کے کنارے چلتے ہوئے
کسی خوبصورت جزیرے پر بیٹھ کر
تم پر دلکش مسکراہٹیں نچھاور کرتے ہوں گے
نزار قبانی پابلو نیرودا نجیب محفوظ
لطیف بلھے شاہ ایاز
اور حسن کی شاعری کی خوبصورت آوازوں میں
جھومتے بھی ہوں گے
تمہاری دلکش مسکراہٹوں کے ساتھ
کسی کی کتنی ہی حسین شامیں گزری ہوں گی
کتنی ہی راتیں
تمہیں دیکھ کر رقص میں رنگین ہو گئی ہوں گی
مگر ان کے دل
تمہارے لیے اس طرح نہیں دھڑکتے
جس طرح میرا دل
تمہارے لیے دھڑکتا ہے
کیونکہ
میں نے تمہیں اپنا وہ گھر بنا لیا ہے
جسے کوئی بھی
مجھ سے کبھی چھین نہیں سکتا🌸❤️
#💝 शायराना इश्क़ #💓 मोहब्बत दिल से #❤️Love You ज़िंदगी ❤️ #میرا عشق تو ہے