✾الســـلام علیــڪم ورحــمۃ اللّٰــہ وبرڪاتـہ.!!✾°
☆°◕❃ صـبـــح بــخیــر ❃◕☆°
ﷲ رب العزت فرماتے ہیں کہ:
"جب کسی کام کا ارادہ کر لو تو مجھ پہ بھروسہ رکھو"
ﷲ رب العزت نے یہ تو نہیں کہا کہ تم راستوں کی فکر کرو , یا وسیعلوں کا حساب رکھو... ﷲ رب العزت تو تم سے بس اتنا کہہ رہا ہے کہ جو ایک دفعہ مجھ سے مانگ لیا ہے پھر اسکے ملنے کا پختہ یقین رکھو... تمہاری چاہ تم تک پہنچانے کی منصوبہ سازی دنیا کے سب سے بڑے منصوبہ ساز نے کی ہے تو پھر کیوں پریشان ہورہے ہو...؟؟
بس ایک دفعہ اپنے رب کی بات مان کر دیکھو...! بس ایک دفعہ توکل رکھ کر دیکھو...! کیونکہ سب سے زیادہ حیران کن معجزے سب سے مایوس کن لمحات میں ہی ہوتے ہیں.... جو پل صبر آزماتے ہیں وہی پل قبولیت کے ہوتے ہیں... جب دعاؤں اور چاہتوں کا محافظ تمہارے ساتھ ہے تو پھر منزل کی فکر کیسی....؟؟ مایوس مت ہو تم , اب تو صلہ ملنے کا وقت ہے...!
وہ رد نہیں کرےگا تمہاری دعاؤں کو، وہ تو بند لبوں کی بولیاں بھی سن لیتا ہے اور تمہیں لگتا ہے تمہارے پکارتے لب پکارتے رہ جائیں گے ...؟ یاد رکھو! ﷲ رب العزت کی ذاتِ اقدس سراپہ محبت ہے اور وہ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے....!
سدا خوش و آباد رہیں...آمین یا ربّ
#🥰میرا سٹیٹس ❤️ #👳♂️روحانی رہنما💞 #📤Love Status💖 #💞دعا میں یاد رکھنا 🤲🏻 #💚واٹس ایپ ویڈیو اسٹیٹس 📽