عرس اعلی حضرت

78 Posts • 85K views
🍁رضـویہ 🤍
819 views 3 days ago
آستاں ہے یہ احمد رضا خان کا مرحبا مرحبا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آستاں ہے یہ احمد رضآ خان کا مرحبا مرحبا یعنی عشق و محبت کے سلطان کا مرحبا مرحبا جام پر جام چلتا ہے عرفان کا مرحبا مرحبا حال وہ ہے یہاں اہلِ وِجدان کا مرحبا مرحبا ہوش رہتا نہیں ہے گریبان کا مرحبا مرحبا شہرہ ہرسو ہے جس کے قلمدان کا مرحبا مرحبا عقدہ کھلتا ہے فکرِ پریشان کا مرحبا مرحبا تَن گیا سائباں ظلِّ سبحان کا مرحبا مرحبا اللہ اللہ وہ عالم ہے فیضان کا مرحبا مرحبا لڑ گیا عرش سے پایہ انسان کا مرحبا مرحبا فکر کو آج دے گی عجب چاشنی پھیل کر چاندنی آج چمکا دے گی جادۂ باطنی پھیل کر چاندنی عشقِ سرکار کی بخشے گی راگنی پھیل کر چاندنی اب اُگائے گی گل کاسنی کاسنی پھیل کر چاندنی چاند نکلا نقی کے شبستان کا مرحبا مرحبا جو بھی حالِ طریقت کے رنجیدہ ہیں تیرے گرویدہ ہیں جتنے بزمِ ریاضت کے سنجیدہ ہیں تیرے گرویدہ ہیں راز جتنے بھی اوروں پہ پوشیدہ ہیں تیرے گرویدہ ہیں جو بھی اِس راہ کے صاحبِ دیدہ ہیں تیرے گرویدہ ہیں گل ہے مارِہِرَہ کے گلستان کا مرحبا مرحبا سر پہ نورِ شریعت کی دستار ہے عقل بیدار ہے ہے دہن یا کوئی بحرِ اَسرار ہے دل پُر انوار ہے پشتِ آدم کا تو دُرِّ شہوار ہے رب کا شہکار ہے تو امامِ صفِ جملہ ابرار ہے اِس کا حقدار ہے ہے فدا تجھ پہ مایہ تن و جان کا مرحبا مرحبا کیف میں سن کے ہے قدس کی انجمن تیری طرزِ سخن مانگتے ہیں سبھی طوطیانِ چمن تیری طرزِ سخن دیکھ کر محوِ حیرت ہیں اہلِ سخن تیری طرزِ سخن کیا بیاں کر گئی مدحِ شاہِ زمن تیری طرزِ سخن ہوبہو عکس ہے ذاتِ حسّان کا مرحبا مرحبا مظہرِ قدرتِ ذاتِ حق کی نمود ایک تیرا وجود لطف و احسانِ رب العلیٰ کا ورود ایک تیرا وجود باعثِ رشک ہے عرصہ گاہِ شہود ایک تیرا وجود ہے تجلی گہِ نقش ہائے درود ایک تیرا وجود کیا بیاں مرتبہ ہو تری شان کا مرحبا مرحبا چار جانِ فقاہت کا قالب ہے تو سب پہ غالب ہے تو حافظِ جزئیاتِ مذاہب ہے تو سب پہ غالب ہے تو واقفِ حکم و جملہ مراتب ہے تو سب پہ غالب ہے تو پا پیادہ فقیہوں میں راکب ہے تو سب پہ غالب ہے تو دُرّۃ التاج ہے فکرِ نعمان کا مرحبا مرحبا صاحبِ کشفِ اسرارِ قرآن ہے واہ کیا شان ہے تو کہ علمِ نبوت پہ برہان ہے واہ کیا شان ہے ظلِّ ممدودِ اَجلالِ رحمان ہے واہ کیا شان ہے نائبِ خواجۂ بزمِ اِمکان ہے واہ کیا شان ہے تو ہے قبلہ مرے قلبِ حیران کا مرحبا مرحبا خطبۂ نطقِ یوحی ٰکا منبر ہے تو میرا رہبر ہے تو حق کا عارف ہے تو شیخِ اکبر ہے تو میرا رہبر ہے تو اللہ اللہ عجائب کا پیکر ہے تو میرا رہبر ہے تو اللہ اللہ خلافت کا مظہر ہے تو میرا رہبر ہے تو نعرہ ہے تو مرے شوقِ وِجدان کا مرحبا مرحبا در پہ بلوا لیا میرا رکھا بھرم یہ ہے تیرا کرم دُھل گیا قلبِ رازیٓ سے داغِ الم یہ ہے تیرا کرم میں ہوا داخلِ اہلیانِ ہِمَم یہ ہے تیرا کرم شرفِ رؤیت ملا میں ہوا محترم یہ ہے تیرا کرم اللہ اللہ مقدر یہ مہمان کا مرحبا مرحبا #عرس اعلیٰ حضرت
19 likes
5 shares
🍁رضـویہ 🤍
562 views 1 days ago
*وھابیوں کے نزدیک :* `" نماز میں رسول ﷲ ﷺ کا خیال` گدھے اور بیل کے خیال سے زیادہ برا ہے معاذ ﷲ ثم معاذ ﷲ *یقیناً آپکو جواب مل گیا ‼️* نماز وہی قبول ہے جس میں رسول ﷲ ﷺ کی تعظیم ہو اور جنکے نزدیک خیال مبارک پر اس قدر گھٹیا بکواس کی گئی ہے۔۔۔ وہ کیا ہی ﷲ کی عبادت کرتے ہیں! وہ ﷲ کہ جب اسکے محبوب کریم ﷺ کی شانِ پاک میں ⬆ ولید بن مغیرہ نے گستاخی کی تو ﷲ نے اسکے نو عیب بیان فرما دیے اور آخری عیب یہ تھا کہ وہ ولد الزنا ہے ‼️ جب مالک کریم اپنے محبوب ﷺ کے گستاخوں پر اس قدر جلال فرماتا ہے تو پھر امتی کا کیا حق ہے!؟ بیشک کوئی اسے فرقہ واریت کہے! ہم نے وفا حضور ﷺ سے کرنی ہے نا کہ وھابیوں اور انکے ماننے والوں سے! #عرس اعلیٰ حضرت #🕌 نعت شریف🎧
12 likes
14 shares