#free#freepalestine #palestine #savepalestine #gaza #islam #israel #jerusalem #palestina #muslim
288 Posts • 301K views
Beiman
626 views 25 days ago
جگر گوشہ ہائے ابی عبیدہ جانباز ترجمان کے بچوں اور اہلیہ ام ابرہیم کی شہادت کی خاندان نے تصدیق کردی۔ تاہم ترجمان کے بارے۔ ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اللھم تقبل أبناء الملثم وامھم ام ابراھیم فی جنات النعیم اے ہمارے رب العالمین ہمارے پروردگار ہمارے دلوں میں صبر ڈال دے، ہمارے قدم جمائے رکھ اور ان کافروں کے مقابلے ہماری مدد فرما 🇵🇸🤲🏻💔🫀🖇️🥺🥺😭😭 #Palestine support karo #Pray For Palestine🇵🇸 ##free#freepalestine #palestine #savepalestine #gaza #islam #israel #jerusalem #palestina #muslim ##isreal And isreal Sported Us Terrorism Stat #Isreal Product boycutt
18 likes
12 shares
Beiman
637 views 1 months ago
انس الشر یف شہید کے بھتیجے فوٹوگرافر مصعب الشریف نے پرچم سنبھال لیا۔ سفر جاری رہے گا اور یہ پرچم کبھی نہیں گرے گا۔ ان شاءاللہ.🇵🇸🫀 ##free#freepalestine #palestine #savepalestine #gaza #islam #israel #jerusalem #palestina #muslim ##isreal And isreal Sported Us Terrorism Stat #Deen ki Baten #Palestine support karo #hadees.
11 likes
10 shares
Beiman
703 views 1 months ago
یہ میری وصیت ہے… اور میرا آخری پیغام! اگر آپ تک یہ الفاظ پہنچ گئے ہیں تو جان لیجیے کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز کو خاموش کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته اللہ گواہ ہے کہ میں نے اپنی ساری طاقت اور سارا زور صرف کیا تاکہ اپنے عوام کا سہارا اور ان کی آواز بن سکوں، جب سے میں نے مہاجرین کے جبالیا کیمپ کی گلیوں اور کوچوں میں آنکھ کھولی۔ میری آرزو تھی کہ اللہ میرا وقت اتنا دراز کرے کہ میں اپنے گھر والوں اور پیاروں کے ساتھ اپنی اصل بستی عسقلان (المجدل) لوٹ سکوں، مگر اللہ کی مشیت پہلے تھی اور اس کا حکم نافذ ہو گیا۔ میں نے درد کو اس کی تمام تفصیلات کے ساتھ جیا اور بارہا جدائی اور نقصان کا ذائقہ چکھا، اس کے باوجود میں نے کبھی بھی سچ کو جیسا ہے ویسا بیان کرنے میں کوتاہی نہیں کی، نہ اسے بگاڑا اور نہ ہی چھپایا، شاید اللہ گواہ ہو ان پر جو خاموش رہے، ان پر جو ہمارے قتل کو قبول کر گئے اور ان پر جنہوں نے ہماری سانسوں کو قید کیا اور جنہیں ہمارے بچوں اور عورتوں کے جسموں کے ٹکڑے بھی نہ ہلا سکے اور نہ ہی انہوں نے وہ قتلِ عام روکا جو ہمارے عوام پر دو سال سے جاری ہے۔ میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ فلسطین کو یاد رکھنا، جو مسلمانوں کے تاج کا موتی اور دنیا کے ہر آزاد انسان کے دل کی دھڑکن ہے۔ میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ اس کے لوگوں کو یاد رکھنا، اس کے مظلوم ننھے بچوں کو، جنہیں زندگی نے خواب دیکھنے اور امن و سکون میں جینے کا موقع ہی نہ دیا۔ ان کے پاکیزہ جسم ہزاروں ٹن اسرائیلی بموں اور راکٹوں کے نیچے پیس ڈالے گئے اور ان کے ٹکڑے دیواروں پر بکھر گئے۔ میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ نہ پابندیاں آپ کو خاموش کریں اور نہ سرحدیں آپ کو روکیں، بلکہ آپ اس سرزمین اور اس کے لوگوں کی آزادی کے لیے پُل بنیں، یہاں تک کہ عزت اور آزادی کا سورج ہمارے غصب شدہ وطن پر طلوع ہو۔ میں آپ کو اپنے گھر والوں کے بارے میں بھی وصیت کرتا ہوں، میری آنکھوں کی ٹھنڈک، میری پیاری بیٹی شام، جسے میں ویسا بڑا ہوتا نہ دیکھ سکا جیسا میں نے خواب دیکھا تھا اور میرے پیارے بیٹے صلاح کے بارے میں، جس کے لیے میں چاہتا تھا کہ میں اس کا سہارا اور ہم سفر بنوں، یہاں تک کہ وہ مضبوط ہو کر میرا بوجھ بانٹے اور میری مشن کو آگے بڑھائے۔ میں آپ کو اپنی پیاری والدہ کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، جن کی دعاؤں کی برکت سے میں جو کچھ بنا وہ بنا۔ ان کی دعائیں میرا قلعہ اور میرے راستے کا نور تھیں۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ان کے دل کو مضبوط رکھے اور انہیں میری طرف سے بہترین بدلہ دے۔ اور میں آپ کو اپنی شریکِ حیات، اپنی پیاری بیوی ام صلاح بیان کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، جس سے جنگ نے مجھے دنوں اور مہینوں تک جدا رکھا، مگر وہ عہد پر قائم رہی، زیتون کے اس تنے کی طرح جو نہیں جھکتا۔ صابرہ و محتسبہ، جس نے میری غیر موجودگی میں پوری طاقت اور ایمان کے ساتھ امانت کو اٹھائے رکھا۔ میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ ان سب کا سہارا بننا اور اللہ کے بعد ان کے لیے ڈھال اور پشت پناہ ہونا۔ اگر میں مر گیا تو میں اپنے اصول پر ڈٹا ہوا مروں گا اور اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں اس کے فیصلے پر راضی ہوں، اس سے ملاقات پر ایمان رکھتا ہوں، اور یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔ اے اللہ! مجھے شہداء میں قبول فرما، میرے پچھلے اور آئندہ کے گناہ معاف فرما اور میرے خون کو میرے عوام اور میرے اہل کے لیے آزادی کا چراغ بنا دے۔ مجھے معاف کرنا اگر میں نے کمی کی اور میرے لیے دعا کرنا کہ اللہ مجھے اپنی رحمت سے نوازے، کیونکہ میں عہد پر قائم رہا، نہ بدلا اور نہ بدلایا۔ غزہ کو نہ بھولنا… اور مجھے بھی اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا۔ انس جمال الشریف ##palestine #freepalestine #gaza #islam #israel #jerusalem #savepalestine #muslim #syria #palestina #Palestine support karo ##isreal And isreal Sported Us Terrorism Stat #palestien free gaza free 🇵🇸🆓 ##free#freepalestine #palestine #savepalestine #gaza #islam #israel #jerusalem #palestina #muslim
10 likes
12 shares