قرآن کریم #, اردو ترجمہ
12 Posts • 3K views
Beiman
576 views 1 months ago
#Deen ki Baten #خلاصۃ دین کورس #अल्लाहु अकबर #قرآن کریم #, اردو ترجمہ #💖💖islamic post💖💖 "قران کریم کا تعارف اور ہماری ذمہ داری" سلسلہ پوسٹ 3. تاریخ نزول قرآن ماہ رمضان کی ایک بابرکت رات لیلۃ القدر میں اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر قرآن کریم نازل فرمایا اور اس کے بعد حسب ضرورت تھوڑا تھوڑا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتا رہا اور تقریباً ۲۳ سال کے عرصہ میں قرآن کریم مکمل نازل ہوا۔.. قرآن کریم کا تدریجی نزول اُس وقت شروع ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال تھی... قرآن کریم کی سب سے پہلی جو آیتیں غارِ حرا میں اُتریں ، وہ سورۂ علق کی ابتدائی آیات ہیں..۔ اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّـذِىْ خَلَقَ (1) اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کو پیدا کیا۔ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔ اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْـرَمُ (3) پڑھیے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے۔ اَلَّذِىْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) جس نے قلم سے سکھایا۔ عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (5) انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔ اس پہلی وحی کے نزول کے بعد تین سال تک وحی کے نزول کا سلسلہ بند رہا۔.. تین سال کے بعد وہی فرشتہ جو غار حرا میں آیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور سورۃ المدثر کی ابتدائی چند آیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائیں..۔ اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک وحی کے نزول کا تدریجی سلسلہ جاری رہا۔.. غرض تقریباً ۲۳ سال کے عرصہ میں قرآن کریم مکمل نازل ہوا۔.. جاری ہے۔۔۔ 👆🏻 پیغام کو عام کیجئے ان شاء اللہ یے عمل آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔۔ شُکریہ ❣️جزاک اللہ خیرا🌹
ShareChat QR Code
Download ShareChat App
Get it on Google Play Download on the App Store
16 likes
10 shares
Beiman
501 views 1 months ago
#قرآن کریم #, اردو ترجمہ #💖💖islamic post💖💖 #अल्लाहु अकबर #خلاصۃ دین کورس #Deen ki Baten "قران کریم کا تعارف اور ہماری ذمہ داری" سلسلہ پوسٹ 2. نزولِ قرآن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مختلف طریقوں سے وحی نازل ہوتی تھی۔۔۔ ا : - گھنٹی کی سی آواز سنائی دیتی اور آواز نے جو کچھ کہا ہوتا، وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد ہو جاتا۔۔۔ جب اس طریقہ پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا تھا۔۔۔ ۲ : - فرشتہ کسی انسانی شکل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا اور اللہ تعالیٰ کا پیغام آپ کو پہنچا دیتا۔۔۔ ایسے مواقع پر عموماً حضرت جبرئیل علیہالسّلام مشهور صحابی حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی صورت میں تشریف لایا کرتے تھے۔۔۔ ۳ : - حضرت جبرئیل علیہالسلام اپنی اصل صورت میں تشریف لاتے تھے۔۔۔ ۴ : - بلا واسطہ اللہ تعالیٰ سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم کلامی ہوئی۔۔۔ یہ صرف ایک بار معراج کے موقع پر ہوا۔۔۔ نماز کی فرضیت اسی موقع پر ہوئی۔۔۔ ۵ : - حضرت جبرئیل علیہالسلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک پر کوئی بات القاء فرما دیتے تھے۔۔۔ جاری ہے۔۔۔ 👆🏻پیغام کو عام کیجئے، ان شاء اللہ آپکے لیے صدقہ جاریہ بنےگا۔۔ شُکریہ ❣️جزاک اللہ خیرا 🌹
ShareChat QR Code
Download ShareChat App
Get it on Google Play Download on the App Store
16 likes
12 shares
Beiman
406 views 1 months ago
#حافظہ قرآن #🕋Quran Aur Hadees ( قرآن اور حدیث ) 🕋 #قرآن کریم #, اردو ترجمہ #अल्लाहु अकबर #💖💖islamic post💖💖 "قرآن کریم کا تعارف اور ہماری ذمہداری" (مفتی محمد نجیب قاسمی سنبھلی) اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ سلسلہ پوسٹ 1۔ قرآن کیا ہے ؟ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے، جو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والے انس و جن کی رہنمائی کے لیے آخری نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعہ نازل فرمایا۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، مخلوق نہیں... قرآن کریم لوح محفوظ میں ہمیشہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے جو فیصلے ملا اعلیٰ یعنی آسمانوں کے اوپر تحریر ہیں، وہ کسی بھی تبدیلی سے محفوظ ہونے کے ساتھ شیاطین کے شر سے بھی محفوظ ہیں، اس لیے اس کو لوح محفوظ کہا جاتا ہے۔ اس کی شکل وصورت و حجم کیا ہے؟ ہم نہیں جانتے، مگر قرآن وحدیث کی روشنی میں ہم اس پر ایمان لاتے ہیں۔ قرآن "قرا" کا مصدر ہے جس کے معنی ہیں : پڑھی جانے والی کتاب۔ واقعی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے۔ جس کے بغیر سمجھے بھی لاکھوں لوگ ہر وقت تلاوت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہوں پر اپنے پاک کلام کے لیے قرآن کا لفظ استعمال کیا ہے: " الله لقر آن کریم (الواقعہ : ۷۷) اسی طرح فرمایا: بل هو قرآن مجید (البروج : ۲۱) قرآن کریم عربی زبان میں نازل کیا گیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ہم نے اس کو ایسا قرآن بنا کر اُتارا ہے جو عربی زبان میں ہے، تاکہ تم سمجھ سکو۔ “ (یوسف : ۲) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے، مگر اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہی اس کتاب سے فائدہ اُٹھاتے ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: سورۃ البقرۃ آیت : ۲۔۔ ذٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۖ فِيْهِ ۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ (2) یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں، پرہیز گاروں کے لیے ہدایت ہے۔ اور سورۂ آل عمران آیت : ۱۳۸ هٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَّمَوْعِظَـةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ (138) یہ لوگوں کے واسطے بیان ہے اور ڈرنے والوں کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے۔ جاری ہے۔۔۔۔ 👆🏻 پیغام کو عام کیجیے یہ عمل انشاءاللہ تعالی اپ کے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔۔ شکریہ ❣️ جزاک اللہ خیرا 🌹
ShareChat QR Code
Download ShareChat App
Get it on Google Play Download on the App Store
17 likes
9 shares