🥀❤️‍🩹
764 views
5 months ago
#الفاظ۔۔؟؟ جب کوئی شخص کسی دوسرے کے گھر جائے تو پہلے اجازت حاصل کرے پھر سلام کرنے کے بعد ہی بات چیت شروع کرے کسی کے دروازے پر جا کر آواز دی اس نے کہاکون؟تو اس کے جواب میں یہ نہ کہے کہ’ میں ‘ کیو نکہ حضور اکرم ﷺ نے اس جواب کو ناپسند فر مایا۔بلکہ جواب میں اپنا نام بتائے کیو نکہ’ میں‘ کا لفظ تو ہر شخص اپنے کو کہہ سکتا ہے۔۔۔۔ اگر گھر والے اجازت نہ دے تو ناراض نہ ہونا چاہئے بلکہ خوشی خوشی واپس آجا نا چا ہئے۔ کیو نکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس وقت اس سے زیادہ اہم کام میں مصروف ہو۔ تو اِس بات سے ناراض نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔کسی کے گھر میں بلا اجازت جھانکنا بھی منع ہے کیو نکہ گھر کے اندر عورتوں پر پردہ کے بارے میں وہ اہتمام کرنا جو باہر ہوتی ہے ضروری نہیں ۔رسول ﷺ نے ارشاد فر مایا کے جس نے اجازت سے پہلے پردہ ہٹا کر مکان کے اندر نظر کی اس نے ایسا کام کیا جو اس کے لئے حلا ل نہ تھا اور اگر گھر والوں میں سے کسی نےایسا کرنے والے کی آنکھ پھوڑ دی تو اس پر کچھ نہیں اور اگر کوئی شخص ایسے دروازے پر گیا جس پر ،پردہ نہیں اور اس کی نظر گھر والے کی عورت پربلا قصد پڑ گئی تو اس کی غلطی نہیں کہ انہوں نے دروازے پر پردہ کیوں نہیں لٹکایا۔۔۔۔کسی شخص کے لئے جائز نہیں کے دوسرے کے گھر میں بغیر اجازت حا صل کئے نظر کرے۔۔کسی کے گھر میں کیوں دیکھنا یہ بوتھ غلط ہے اور یہ سب کو معلوم بھی کسی کے گھر میں دیکھنا غلط ہے۔۔!! #حقیقت